Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے

Admin
By Admin
Aug 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DHARAM DEKH KAR SARKARI PAISA DIYA GAYA, CM SUVENDU ADHIKARI NE MAMATA BANERJEE BANAYA NISHANA

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے — August 26, 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے۔

مچل اسٹارک نے بھارت کے جسپریت بمرا سے پہلی پوزیشن چھین لی، انہوں نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے نعمان علی 8 ویں نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے نیتھن لیون 2 درجے ترقی کے ساتھ 10ویں، انگلینڈ کے اولی رابنسن 15 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے جبکہ انگلینڈ کے جوش ٹونگ 16 درجے ترقی کے بعد 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے محمد عباس 7 درجے تنزلی کے بعد 25ویں نمبر پر آ گئے جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر 6 درجے بہتری کے ساتھ 38ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بھارت کے مانو سوتھر 28 درجے ترقی کے بعد 48ویں نمبر پر براجمان ہیں اور بنگلادیش کے شرف الاسلام 17 درجے ترقی کے ساتھ 57ویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے علی عثمان 30 درجے ترقی کے بعد 67ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ بھارت کے ریشبھ پنت 6 درجے ترقی کے ساتھ 7ویں نمبر پر پہنچ گئے اور پاکستان کے بابر اعظم 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے کیمرون گرین 9 درجے ترقی کے بعد 21ویں، محمد رضوان ایک درجے ترقی کے ساتھ 26ویں اور عبداللّٰہ شفیق 7 درجے ترقی کے بعد 27ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بھارت کے کے ایل راہول 5 درجے ترقی کے بعد 30ویں، سعود شکیل 7 درجے تنزلی کے بعد 33ویں، شان مسعود ایک درجے ترقی کے بعد 38ویں نمبر پر آ گئے۔

سلمان علی آغا 2 درجے تنزلی کے بعد 40ویں نمبر اور سری لنکا کے سونل دینوشا 49 درجے ترقی کے بعد 54ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn