International

اسرائیلی فوج نے کھانا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے درجنوں فلسطینی قتل کردیے

اسرائیلی فوج نے کھانا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے درجنوں فلسطینی قتل کردیے

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے متعدد علاقوں کے لیے انخلاء کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ منگل کو ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ "شمال میں موجود تمام لوگوں خاص طور پر الکرامہ، عبدالرحمن، النہضہ اور جبالیا کیمپ کے محلوں میں موجود لوگوں سے نکل جانے کی اپیل ہے۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق یہ ہدایت غزہ کے طبی ذرائع کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ صبح سے لے کر اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تقریباً 40 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان لوگوں کو اس وقت مارا گیا جب ان میں سے زیادہ تر افراد مرکزی غزہ کی پٹی میں نٹساریم میں امریکی ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کے قریب کھانا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ نامہ نگار نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں معن اور قیزان النجار کے علاقوں اور خان یونس کے جنوب مشرق میں عبسان اور خزاعہ کے قصبوں میں متعدد رہائشی مکانات پر بمباری کی اور مکانات اور عمارتوں کو تباہ کر دیا۔ وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے دیر البلح شہر میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments