Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ایشین گیمز: سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست، سری لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

Admin
By Admin
Sep 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ایشین گیمز: سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست، سری لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
ایشین گیمز: سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست، سری لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی — September 20, 2026
ناگوپا (20 ستمبر : ایشین گیمز خواتین کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جاپان کے شہر ناگوپا میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ ایونٹ کا سیمی فائنل سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ لنکن ٹائیگرز نے شاہینوں کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 178 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ چماری اتاپتو نے نا قابل شکست 83 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی جب کہ ہاسنی نے 42 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

عائشہ ظفر اور شوال ذوالفقار نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے بالترتیب 71 اور 54 رنز کی اننگز کھیلیں۔

دونوں بیٹر کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 115 رنز کی شرراکت قائم ہوئی، تاہم ان کی یہ محنت رائیگاں گئی اور پاکستانی بولرز ہدف کا دفاع نہ کر سکیں۔

ناگوپا (20 ستمبر : ایشین گیمز خواتین کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn