Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ایشین گیمز 2026 میں ہندستان کو ملا پہلا میڈل، 10 میٹر ایئررائفل میں خاتون ٹیم نے جیتا سلور

Admin
By Admin
Sep 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ایشین گیمز 2026 میں ہندستان کو ملا پہلا میڈل، 10 میٹر ایئررائفل میں خاتون ٹیم نے جیتا سلور
ایشین گیمز 2026 میں ہندستان کو ملا پہلا میڈل، 10 میٹر ایئررائفل میں خاتون ٹیم نے جیتا سلور — September 20, 2026
نئی دہلی: ایشین گیمز 2026 میں ہندستان کی خواتین کی شوٹنگ ٹیم نے شاندار آغاز کیا ہے۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے 10 میٹر ایئر رائفل میں سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔ 20ویں ایشین گیمز میں یہ ہندستان کا پہلا آفیشیل میڈل ہے۔ ہندوستان کے لیے اس ایونٹ میں ایلاوینل ولاریوان، سونم مسکر اور ودرشا ونود کی تکڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایلاوینل ولاریوان، سونم مسکر اور ودَرشا ونود کی ہندوستانی تکڑی نے مشترکہ طور پر 1898.0 پوائنٹس حاصل کیے اور چین کے بعد دوسرے مقام پر رہیں۔ چین کی ٹیم نے 1904.2 کے عالمی ریکارڈ اسکور کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ میزبان جاپان 1897.1 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔

سونم 634.1 پوائنٹس کے ساتھ ہندوستان کی ٹاپ اسکورر رہیں۔ ان کے بعد ایلاوینل 633.5 پوائنٹس کے ساتھ اور ودرشا 630.4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے مقام پر رہیں۔ ایلاوینل اور سونم نے انفرادی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ وہ دن میں بعد میں ہونے والے آٹھ خواتین کے انفرادی فائنل میں ڈبل کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

ہانگژو ایشین گیمز میں ہندوستان کے نشانے بازوں نے ریکارڈ 22 تمغے (سات گولڈ، نو سلور اور چھ برونز) جیتے تھے اور اب یہ سلور میڈل ہندوستان کی شوٹنگ مہم کے لیے ایک حوصلہ افزا آغاز ہے۔

شوٹنگ سے پہلے ہندوستان کے لیے سوچیکا تریال نے میڈل یقینی بنایا تھا۔ ایشین گیمز میں خواتین کی ٹریڈیشنل 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں سوچیکا نے منگولیا کی التانچمگ بائیگلاما کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس جیت کے ساتھ تریال کا کم از کم برونز میڈل پکا ہو گیا ہے، جس سے ایشین گیمز میں مکسڈ مارشل آرٹس کے آغاز میں ہندوستان کو ایک میڈل مل گیا ہے۔ ایسے میں اگر سیمی فائنل میں سوچیکا نے دم دار کھیل کا مظاہرہ کیا تو ان کے پاس گولڈ میڈل جیتنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

نئی دہلی: ایشین گیمز 2026 میں ہندستان کی خواتین کی شوٹنگ ٹیم نے شاندار آغاز کیا ہے۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے 10 میٹر ایئر رائفل میں سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔ 20ویں ایشین گیمز می...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn