Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

پولیس افسر کی موت کا 'بدلہ'، مبینہ انکاؤنٹر میں ملزم ہلاک

Admin
By Admin
Sep 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

پولیس افسر کی موت کا 'بدلہ'، مبینہ انکاؤنٹر میں ملزم ہلاک
پولیس افسر کی موت کا 'بدلہ'، مبینہ انکاؤنٹر میں ملزم ہلاک — September 20, 2026
امرتبسر: پنجاب کے امرتسر میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو مبینہ انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا گیا۔ پنجاب پولیس کے مطابق مارے گئے شخص کی شناخت امرتسر کے مولے چک گاؤں کے رہنے والے دیپک سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سے قبل 18 ستمبر کو ڈیوٹی کے دوران اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کو قتل کر دیا گیا تھا۔

امرتسر کے پولیس کمشنر ہرمن بیر سنگھ گل نے دیر رات میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "پولیس انکاؤنٹر میں ایک حملہ آور مارا گیا، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلا۔ اسے پکڑنے کے لیے پولیس تلاشی مہم چلا رہی ہے۔"

پولیس کمشنر نے کہا کہ "اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کے قتل کے بعد پورا پولیس محکمہ اس معاملے کو سلجھانے میں لگا ہوا تھا۔ سنیچر کی دوپہر سے ہی شہر اور آس پاس کے علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا تھا اور سخت ناکہ بندی کی گئی تھی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ مشکوک لوگ علاقے میں گھوم رہے تھے اور کسی اور کو نشانہ بنانے کی تاک میں تھے۔"

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ "اسی دوران، ترن تارن/ ٹھانڈے روڈ چیک پوسٹ پر پولیس ٹیم نے اسکوٹی پر سوار دو مشکوک نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ رکنے کے بجائے، ملزمان نے سیدھے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ جب پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کیا، تو ملزمان نے ایک جگہ اسکوٹی روکی اور دوبارہ پولیس پر فائرنگ کرنے لگے۔ حملہ آوروں کی طرف سے چلائی گئی چار گولیوں میں سے دو پولیس کی گاڑی کو لگیں، جب کہ ایک گولی سی آئی اے کے جوان کی چھاتی پر لگی۔ تاہم، جوان نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

پولیس کمشنر ہرمن بیر سنگھ گل نے بتایا کہ "جوابی کارروائی کے دوران، پولیس نے اپنے دفاع میں چھ راؤنڈ فائرنگ کی۔ اس دوران ایک گولی حملہ آور کو لگی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی جانچ اور آدھار کارڈ کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزم کی عمر 25 سے 28 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔"


اسی کے ساتھ پولیس کمشنر نے مارے گئے ملزم کے لنک پاکستان سے جوڑتے ہوئے کہا کہ "تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس سازش کے تار پاکستان میں بیٹھے ہینڈلرز سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی ہینڈلرز پنجاب کے نوجوانوں کو پیسوں اور منشیات کے دھندے میں شامل ہونے کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔ سرحد پار بیٹھے باس نوجوانوں سے ان کی 'وفاداری' کا ثبوت مانگتے ہیں اور انہیں اسی حساب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے کہتے ہیں۔"


ان کے دعوے کے مطابق "جانچ کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کو گولی مارنے کے بعد، ملزمان جائے وقوع پر واپس آئے اور تقریباً 30 سے 40 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بنائی۔ پولیس کے مطابق، یہ ویڈیو سرحد پار بیٹھے اپنے باس کو واردات انجام دینے کا ثبوت بھیجنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی قید ہو گئی ہے۔ پولیس ملزمان کے موبائل فونز کی فرانزک جانچ کر رہی ہے، تاکہ غیر ملکی ہینڈلرز اور پورے نیٹ ورک کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کی جا سکیں۔''

پولیس نے دعویٰ کیا کہ 'پاکستان میں بیٹھے بدمعاش پولیس میں خوف پیدا کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں تاکہ پنجاب پولیس کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ شوٹرز کا اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کو مارنے کا کوئی خاص مقصد نہیں تھا، بلکہ انہیں پاکستان میں بیٹھے بدمعاشوں نے حکم دیا تھا کہ پولیس کی وردی میں جو بھی دکھے، اسے نشانہ بنائیں۔ اس لیے، اب پولیس کو بھی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔'

امرتبسر: پنجاب کے امرتسر میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو مبینہ انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا گیا۔ پنجاب پولیس کے مطابق مارے گئے شخص کی شناخت امرتسر کے مولے...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn