Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی
جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی — October 31, 2026
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا ہے کہ جو لوگ مسلمانوں کو اپنے ہی وطن میں غیر اور دوسرے درجے کا شہری بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں۔ مسلمان اس ملک میں کسی کے رحم و کرم اور کسی فرقہ پرست ٹولے کے احسان کے نتیجے میں نہیں رہ رہے ہیں، بلکہ اس ملک کی آزادی میں ان کے اسلاف کی عظیم قربانیاں شامل ہیں۔ ان کی قبریں اس سرزمین کے سینے پر آج بھی اس تاریخی حقیقت کی گواہ ہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہم نے اس ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کیا ہے، اس لیے ہمیں اپنے ہی وطن میں اجنبی یا دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

مولانا مدنی آج جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جو 30 اور 31 اکتوبرکوڈی ایل ڈی اسپرنگ فیلڈ، پیپا کا، نوح، میوات، ہریانہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال، اسلاموفوبیا، یوسی سی ، وقف املاک، عالم اسلام وفلسطین اور جمعیۃ کے تنظیمی و تعمیری پروگراموں وغیرہ پرتفصیلی غوروخوض کے بعد اہم تجاویز منظور کی گئیں۔ اس اجلاس میںمہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا ابوالقاسم نعمانی ، نائب صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد سلمان بجنوری، صدرمجلس قائمہ جمعیۃعلماء ہند مولانا رحمت اللہ میرکشمیری، نائب امیر الہند مولانا محمد سلمان منصورپوری سمیت کئی اہم شخصیات کا خطاب ہوا۔ ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے سابقہ کارروائی کی خواندگی ، سکریٹری پورٹ اور کلمات تشکر بھی پیش کئے۔ اس موقع پر ایک اعلامیہ بھی پیش ہواجس میں واضح طور پر کہا گیا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ قومی اتحاد اور باہمی احترام کی علم بردار رہی ہے۔ وہ ہر طرح کی فرقہ پرستی کو ملک کے لیے نقصان دہ سمجھتی ہے اور اسے مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنا نہ کل قابلِ قبول تھا، نہ آج ہے اور نہ آئندہ ہوگا ۔ جمعیۃ ملک کے ہر مظلوم، محروم اور کمزور طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور کسانوں، طلبہ، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد کرتی ہے ۔ یہ بھی کہا گیا کہ ہماری نئی نسل مایوسی اور خوف کے بجائے شجاعت، حوصلے اور ثابت قدمی کی وارث بنے۔ وہ حکمت و جرأت کے ساتھ ظلم کا مقابلہ کرے اور حق و انصاف کے لیے ہمیشہ ڈٹی رہے۔

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا ہے کہ جو لوگ مسلمانوں کو اپنے ہی وطن میں غیر اور دوسرے درجے کا شہری بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn