Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا ہندستان اور پاکستان کا مقابلہ

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا ہندستان اور پاکستان کا مقابلہ
10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا ہندستان اور پاکستان کا مقابلہ — October 02, 2026
کیپ ٹا¶ن، یکم اکتوبر :دوں کے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے 7 اکتوبر کو کیپ ٹا¶ن میں ہوگا، جبکہ بھارت اور پاکستان کا مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔ اہم گروپ اسٹیج کا آخری مقابلہ بھی بھارت ہی کھیلے گا جو کہ زمبابوے کے خلاف 24 اکتوبر کو وکٹوریہ فالز میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 اکتوبر کو کھیلا جانے والا مقابلہ اہم گروپ را¶نڈ کا پہلا مقابلہ بھی ہوگا۔
گروپ اسٹیج کی 12 ٹیموں کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں بھارت کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، پاکستان، زمبابوے اور کوالیفائر-اے ہوگی، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر-بی ہوگی۔
ورلڈ کپ کا آغاز 2 اکتوبر کو ہوگا جبکہ اس کا فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ کے وانڈررز میں کھیلا جائے گا۔ اسی میدان پر 2003 کے ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا گیا تھا سیمی فائنل 17 نومبر کو کیپ ٹا¶ن اور 18 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل تشوانے (Tshwane) میں کھیلا جائے گا۔ زمبابوے اپنے پانچوں گروپ مقابلے گھر پر کھیلے گا۔
اہم گروپ را¶نڈ سے پہلے تین ٹیموں کے درمیان نامیبیا کے ونڈہوک میں سپر سیریز کھیلی جائے گی، جس سے یہ طے ہوگا کہ کون سی 12 ٹیمیں ورلڈ کپ کے اہم گروپ را¶نڈ میں حصہ لیں گی۔ ورلڈ کپ کی 10 ٹیمیں پہلے ہی طے ہو چکی ہیں۔
اگلے سال کے آغاز میں 10 ٹیموں کے ٹورنامنٹ سے دو کوالیفائر مقرر کیے جائیں گے ۔ اس کا فاتح گروپ اسٹیج میں داخلہ حاصل کرے گا جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم اور دو دیگر سیمی فائنلسٹ سپر سیریز کھیلیں گے ۔
ورلڈ کپ کا آغاز 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش کی یاد میں ہوگا، جنہوں نے بطور وکیل جنوبی افریقہ میں دو دہائیاں گزاری تھیں۔ ہوسٹ جنوبی افریقہ اپنی مہم کا آغاز 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا، جبکہ 11 اکتوبر کو زمبابوے کا پہلا میچ افغانستان سے بولاوایو میں ہوگا۔
ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں سپر-7 مرحلے میں جگہ بنائیں گی اور دونوں گروپس میں سے بہتر چوتھے مقام پر رہنے والی ٹیم ساتواں مقام حاصل کرے گی۔ سپر-7 میں ہر ٹیم ہر دوسری ٹیم کے خلاف ایک مقابلہ کھیلے گی اور ٹاپ چار مقامات پر ختم کرنے والی ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ ملے گی۔ سپر-7 مرحلے کے لیے کچھ ٹیموں کو ان کا ڈیزگنیشن پہلے ہی مل گیا ہے :
اے 1: بھارت

اے 2: آسٹریلیا

اے 3: پاکستان

بی 4: انگلینڈ

بی 1: نیوزی لینڈ

بی 2: جنوبی افریقہ

بی 3: سری لنکا

گروپ اسٹیج میں بھارت کے مقابلے :

بھارت بنام آسٹریلیا، 7 اکتوبر، کیپ ٹا¶ن

بھارت بنام پاکستان، 10 اکتوبر، جوہانسبرگ

بھارت بنام افغانستان، 14 اکتوبر، تشوانے

بھارت بنام کوالیفائر اے ، 17 اکتوبر، بلوم فونٹین

بھارت بنام زمبابوے ، 24 اکتوبر، وکٹوریہ فالز

کیپ ٹا¶ن، یکم اکتوبر :دوں کے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے 7 اکتوبر کو کیپ ٹا¶ن میں ہوگا، جبکہ بھارت اور پاکستان کا مقابلہ 10 اکتوبر کو ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn