Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

ووٹ چوری کے خلاف ملک میں غصہ، پھر بھی بیلگاوی میں 15 ہزار ووٹروں کے نام ہٹانے کی سازش: راہل گاندھی

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ووٹ چوری کے خلاف ملک میں غصہ، پھر بھی بیلگاوی میں 15 ہزار ووٹروں کے نام ہٹانے کی سازش: راہل گاندھی
ووٹ چوری کے خلاف ملک میں غصہ، پھر بھی بیلگاوی میں 15 ہزار ووٹروں کے نام ہٹانے کی سازش: راہل گاندھی — October 02, 2026
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے بیلگاوی میں تقریباً 15 ہزار ووٹروں کے نام انتخابی فہرست سے ہٹانے کی کوشش پر بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین دن، 22، 23 اور 24 ستمبر کو بڑی تعداد میں فارم 7 جمع کرائے گئے، جن کے ذریعے ووٹروں کے نام حذف کرانے کی کوشش کی گئی۔

راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں مسلم، درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے والے ووٹر خاص طور پر نشانے پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان طبقات کے متعدد افراد بی جے پی کے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے کے ایک طریقہ کار کی نشاندہی کر چکے ہیں، جس میں مرکزی سطح پر سافٹ ویئر کے ذریعے ووٹروں کے نام حذف کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ منتخب ووٹروں کے خلاف بڑی تعداد میں فارم 7 خودکار طریقے سے بھرے جاتے ہیں اور اس پورے عمل کو اوپر کی سطح سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

بیلگاوی میں فارم 7 کے بڑے پیمانے پر استعمال کا معاملہ حالیہ دنوں میں سیاسی تنازعہ کا موضوع بنا ہوا ہے۔ 24 ستمبر کو مقامی سطح پر تقریباً 200 فارم 7 جمع کرانے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ایک بوتھ لیول افسر نے ان فارموں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بیلگاوی کے ڈپٹی کمشنر محمد روشن نے کہا تھا کہ اس واقعے سے متعلق موصول شکایات کی جانچ کی جائے گی اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر قواعد کے مطابق کارروائی ہوگی۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے بیلگاوی میں تقریباً 15 ہزار ووٹروں کے نام انتخابی فہرست سے ہٹانے کی کوشش پر بی جے پی اور الی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn