جاپان (یکم اکتوبر 2026): ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
جاپان میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نشین میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا، جو بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 124 رنز سے جیت لیا۔
بھارت کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری سری لنکن ٹیم 9.5 اوورز میں صرف 45 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سری لنکا کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے اور نوانیدو فرنانڈو 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما نے 2، 2 جبکہ واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ایشان کشن کے نا قابل شکست 80 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میچ میں رسائی حاصل کی تھی۔
جاپان (یکم اکتوبر 2026): ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments