نئی دہلی، 17 اگست :آیوش شیٹی نے پیر کے روز بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں ایک بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے پہلے را¶نڈ میں موجودہ چیمپئن اور ورلڈ نمبر 1 چین کے شی یو چی کو شکست دے کر ہر طرف ہلچل مچا دی۔ کرناٹک کے کرکلا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ آیوش نے اپنی پہلی ہی ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار آغاز کیا اور زبردست سمیچز اور بہترین دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شی یو چی کو 21-14، 13-21 اور 21-19 کے سخت مقابلے میں ہرا کر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب، دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے بھی شروعاتی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی صوفیہ نوبل کو سیدھے گیمز میں 21-7، 21-11 سے شکست دی اور ویمنز سنگلز کے دوسرے را¶نڈ میں باآسانی قدم رکھ لیا۔ یافتہ سندھو نے محض 29 منٹ میں کھیل ختم کرتے ہوئے تاریخی چھٹے ورلڈ چیمپئن شپ کی طرف مضبوط قدم بڑھائے ، جہاں اگلے دور میں ان کا مقابلہ کینیڈا کی وین یو ژانگ سے ہوگا۔
اس کے علاوہ دیگر ہندستانی کھلاڑیوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کامن ویلتھ گیمز کی برونز میڈلسٹ ٹریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے پہلے را¶نڈ میں اسپین کی پاولا لوپیز اور لوسیا روڈریگز کو 21-9، 21-13 سے شکست دی۔ دریں اثنا، مینز ڈبلز میں ہری ہرن امساکرونن اور ایم آر ارجن بھی اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کے میچ سے ہٹ جانے کی وجہ سے دوسرے را¶نڈ میں پہنچ گئے ، جبکہ پانچویں سیڈ یافتہ جوڑی ساتوک سائرادج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو پہلے را¶نڈ میں بائی ملی تھی۔
Source: Admin
10 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 month ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
5 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
5 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

11 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments