Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ہیری اور میگھن کا یوٹرن؟ شاہی خاندان میں واپسی کی تیاری

ہیری اور میگھن کا یوٹرن؟ شاہی خاندان میں واپسی کی تیاری

لندن : برطانوی شاہی خاندان سے جاری کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے دوران شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کنگ چارلس سے معافی مانگنے پر غور کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات کے خاتمے اعتماد کی بحالی کے لیے کنگ چارلس کو عوامی معافی نامہ جاری کرنے کا سوچ رہے ہیں، اس ممکنہ اقدام کا مقصد ماضی کے تلخ انٹرویوز اور بیانات پر تلافی کی راہ نکالنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے اس اقدام کو شاہی خاندان کے ساتھ جاری اختلافات کے باعث کنگ چارلس اور ان کے خاندان کو پہنچنے والی ذہنی اذیت کا اعتراف کہا جاسکتا ہے۔

ایک رپورٹ میں ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان سے اختلافات توقع سے کہیں زیادہ طویل اور پیچیدہ ہوگئے جبکہ برسوں کے انٹرویوز، الزامات، کتابوں اور عوامی اختلافات نے خاندان کے افراد کے درمیان گہری خلیج پیدا کردی۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ معافی کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ ہیری اور میگھن اپنے سابقہ بیانات یا شاہی خاندان سے متعلق اپنے تجربات کو غلط قرار دیں گے۔

ذرائع کے مطابق جوڑے کا مؤقف اب بھی یہی ہے کہ انہیں اپنے تجربات کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنے کی وجوہات حاصل تھیں۔ تاہم، ممکنہ بیان میں اس تنازع کے کنگ چارلس اور شاہی خاندان پر پڑنے والے اثرات کا اعتراف کیا جاسکتا ہے، جبکہ وہ اپنے ذاتی مؤقف پر قائم رہیں گے۔

ہیری اور کنگ چارلس کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوششوں کی اطلاعات گزشتہ چند ماہ سے سامنے آتی رہی ہیں۔ حالیہ عرصے میں شہزادہ ہیری نے اپنے والد سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے متعدد کوششیں کی ہیں، جبکہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ہیری اور میگھن کی کنگ چارلس سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

تاہم، بکنگھم پیلس یا شہزادہ ہیری اور میگھن کے نمائندوں کی جانب سے تاحال ایسی کسی عوامی معافی کی تیاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 2020 میں شاہی خاندان کے اعلیٰ سطح کے فرائض سے دستبرداری اختیار کی اور بعد ازاں امریکا منتقل ہوگئے۔

اس کے بعد شاہی خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوئی، خصوصاً جوڑے کے ٹی وی انٹرویوز، نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری اور شہزادہ ہیری کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’Spare‘ کے بعد اختلافات عالمی سطح پر نمایاں ہوگئے۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ممکنہ عوامی معافی شاہی خاندان اور سسیکس جوڑے کے درمیان تعلقات میں واقعی نئی شروعات کا سبب بنتی ہے یا اختلافات بدستور برقرار رہتے ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn