Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

’سڈن ڈیتھ‘ کا سسپنس اور وشال کیتھ کا جادو: جمشید پور کو 9-8 سے روند کر موہن بگان ڈورنڈ کپ کے سیمی فائنل میں!

’سڈن ڈیتھ‘ کا سسپنس اور وشال کیتھ کا جادو: جمشید پور کو 9-8 سے روند کر موہن بگان ڈورنڈ کپ کے سیمی فائنل میں!

کولکاتا ):مقررہ 90 منٹ کے کھیل میں مواقع گنوانے کی نمائش اور سست فٹبال کے بعد بالآخر موہن بگان کے بااعتماد گول کیپر وشال کیتھ ٹیم کے نجات دہندہ ثابت ہوئے۔ یووا بھارتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں موہن بگان سپر جائنٹ نے سڈن ڈیتھ میں جمشید پور ایف سی کو 8-9 (مقررہ وقت تک 1-1) سے ہرا کر ڈورنڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔آنے والے جمعرات کو سیمی فائنل کے اہم مقابلے میں سبزرنگ و ارغوانی (گرین اینڈ مرون) برگیڈ کا سامنا نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ اور شیلانگ لاجونگ کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔
میچ کے پہلے ڈیڑھ منٹ میں ہی ساہال عبدالصمد نے ایک شاندار گول کر کے موہن بگان کو برتری دلا دی اور ایک آسان فتح کا اشارہ دیا۔ تاہم، موہن باگان اس برتری کو برقرار نہ رکھ سکی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جمشید پور نے کھیل پر اپنا تسلط قائم کرنا شروع کر دیا۔

موہن بگان کے مڈفیلڈ اور دفاع کے درمیان ہم آہنگی کی کمی کے باعث حملہ آور لائن میں لسٹن کولاسو، منویر سنگھ اور انیرودھ تھاپا کو گول کرنے کے آسان مواقع ملے، لیکن وہ گیند کو باہر مار کر موقع گنواتے رہے۔ دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے اسٹار سٹرائیکر جیمی میک لارن کو بھی گیند کی صحیح سپلائی نہیں مل سکی۔

دوسری جانب، انتظامی بحران اور غیر یقینی مستقبل کا سامنا کرنے والی جمشید پور ایف سی کے کھلاڑیوں نے میدان میں اپنا سب کچھ جھونک دیا۔ انہوں نے پہلے ہاف میں ہی کم از کم دو بار موہن بگان کے دفاع میں شگاف ڈال دیا۔ بالآخر، پہلے ہاف کے آخری منٹ میں دیویندر مورگاؤنکر نے ایک شاندار گول کر کے جمشید پور کو 1-1 کی برابری پر لا کھڑا کیا۔
مقررہ وقت تک میچ 1-1 کی برابری پر ختم ہونے کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ وہاں بھی اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ابتدائی 5-5 پینلٹیز کے بعد میچ 'سڈن ڈیتھ' میں داخل ہو گیا۔

موہن بگان کے کامیاب اسکوررز: راہل بھیکے، سمیر، سبھاشیش بوس، جیمی میک لارن، کیان ناصری، انیرودھ تھاپا، البرٹو روڈریگز، سہیل احمد بھٹ اور ابھشیک سنگھ ٹیکچام نے گیند کو نیٹ میں پہنچایا۔

جمشید پور کے کامیاب اسکوررز: لالریا پوئیا، رینیئر فرنانڈیز، امن سی کے، ابھشیک امبیکر، پرنوے ہالدار، پربھات لاکرا، پرتیک چودھری اور نکھل برلا نے گول کیے۔

جب اسکور 8-8 پر برابر تھا، تو موہن باگان کے ابھشیک سنگھ ٹیکچام نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 9-8 سے آگے کر دیا۔ اس کے بعد موہن بگان کے گول کیپر وشال کیتھ نے شاندار چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمشید پور کے لامسانگ زوالا (ماما) کی زوردار شارٹ کو روک کر اپنی ٹیم کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

10 months ago

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

10 months ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

1 month ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

1 month ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

5 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

5 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

9 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

9 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn