Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

کولکتہ ہائی کورٹ سے ابھشیک بندوپادھیائے کو بڑی راحتی، جعلی دستخط کیس میں تحفظ کی مدت 30 نومبر تک بڑھا دی گئی

کولکتہ ہائی کورٹ سے ابھشیک بندوپادھیائے کو بڑی راحتی، جعلی دستخط کیس میں تحفظ کی مدت 30 نومبر تک بڑھا دی گئی

کولکتہ:ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھشیک بندوپادھیائے کو اسمبلی اراکین کے جعلی دستخط معاملے میں کولکتہ ہائی کورٹ سے ایک بار پھر بڑی راحت ملی ہے۔ گزشتہ جولائی کی طرح اس بار بھی عدالت نے ان کے خلاف پولیس کی جانب سے کسی بھی طرح کے سخت اقدام یا کارروائی پر روک کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔پیر، ۱۷ اگست کو کولکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس کوشک چند کی سنگل بینچ میں اس کیس کی سماعت ہوئی۔ ابھشیک بندوپادھیائے کی جانب سے سینئر وکلاء سبیاساچی بندوپادھیائے اور ایان بھٹاچاریہ نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے واضح حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سی آئی ڈی یا پولیس جاریہ سال ۳۰ نومبر تک ابھشیک بندوپادھیائے کے خلاف کوئی بھی سخت یا تفتیشی اقدام نہیں کر سکتی۔
سماعت کے دوران ریاست کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راج دیپ مجمدار نے سی آئی ڈی کی تفتیش کی پیشرفت پیش کی. ریاستی وکیل نے بتایا کہ فارنسک رپورٹ موصول ہو چکی ہے جس میں تین اراکین اسمبلی کے دستخط جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جسٹس چند کے درفیانت کرنے پر کہ خط میں کل کتنے اراکین اسمبلی کے دستخط تھے، اے اے جی نے بتایا کہ کل 80 اراکین کے دستخط موجود تھے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ 5 اراکین نے جعلی دستخط کی شکایت کی تھی، جن میں سے 3 کی رپورٹ مثبت آئی ہے
ریاست کا دعویٰ تھا کہ ابھشیک بندوپادھیائے کی موجودگی میں 9 مئی کی میٹنگ کا ایک جعلی ریزولیوشن تیار کیا گیا اور 19 مئی کو ان پر دستخط کروائے گئے، جو بعد میں اسمبلی اسپیکر کو بھیجے گئے۔
سی آئی ڈی کے اس موقف پر کہ ابھشیک اس دھوکہ دہی میں ملوث ہیں، جسٹس چند نے سی آئی ڈی کے بیان اور گواہوں کی رپورٹ کو پڑھنے کے بعد کہا:"ممتا بندوپادھیائے اور ابھشیک بندوپادھیائے نے صرف اتنا کہا تھا کہ 'سبھی اراکین اسمبلی کو ایک ساتھ مل کر رہنا ہوگا'۔ اس بیان کے علاوہ تو کچھ نہیں ہے! تو پھر اس سے جعل سازی کا جرم کیسے ثابت ہوتا ہے؟ دستاویزات کس نے بنائے؟ عدالت اس مرحلے پر سی آئی ڈی کے اس دعوے سے اتفاق نہیں کرتی۔"جج نے مزید کہا کہ تفتیش کار چاہیں تو دیگر دفعات کے تحت تفتیش کر سکتے ہیں، لیکن فی الحال جعل سازی کے براہ راست شواہد عدالت کے سامنے واضح نہیں ہیں۔ معاملے کی اگلی سماعت نومبر میں ہوگی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

11 months ago

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

11 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn