گال، 17 اگست: مانو ستھار (چار وکٹ) اور رویندر جڈیجہ (تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت ہندستان نے پیر کے روز پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم کو 284 رنز کے اسکور پر سمیٹ کر 178 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی۔ تاہم سونل دنوشا (100) اور نروشن ڈکویلا (80) کی شاندار اننگز کے بل بوتے پر سری لنکا نے فالو آن بچا لیا۔
سری لنکا کی اننگ ختم ہونے کے بعد بالآخر بارش آ گئی... امپائر نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے ، یعنی تیسرے دن کے اختتام تک ہندستان کے پاس 178 رنز کی بڑی برتری ہے ، ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے لیکن روشنی کب تک اجازت دیتی ہے وہ اہم ہے ۔ ہندستان کی نظر دوسری اننگ میں کم از کم 250 رنز بنانے پر ضرور ہوگی تاکہ سری لنکا کے سامنے چوتھی اننگ میں 400 سے زیادہ کا ہدف رکھا جا سکے ۔
چائے کے وقفے کے بعد پرسدھ کرشنا نے نروشن ڈکویلا کو آ¶ٹ کر کے ہندستان کو چھٹی کامیابی دلائی۔ نروشن ڈکویلا نے 115 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے (80) رنز بنائے ۔ اس کے تھوڑی دیر بعد رویندر جڈیجہ نے کیشرا نوانتھا (دو) کا شکار کر لیا۔ پربھات جے سوریا (10) کو مانو ستھار نے آ¶ٹ کیا۔ 79ویں اوور کی پہلی گیند پر جڈیجہ نے اپنی سنچری مکمل کر چکے سونل دنوشا کو ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ کر کے سری لنکا کو بڑا جھٹکا دیا۔ سونل دنوشا نے 168 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے (100) رنز بنائے ۔ 80ویں اوور کی چوتھی گیند پر مانو ستھار نے لاہیرو کمارا (10) کو پنت کے ہاتھوں اسٹمپ آ¶ٹ کرا کے 284 رنز کے اسکور پر سری لنکا کی پہلی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ اسی کے ساتھ ہندستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 178 رنز کی برتری مل گئی۔
اس سے پہلے دوپہر کے کھانے کے بعد نروشن ڈکویلا اور سونل دنوشا کی جوڑی نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ چائے کے وقفے تک دونوں بلے بازوں کے درمیان 185 گیندوں میں 124 رنز کی شراکت ہو چکی تھی۔ پہلا سیشن جہاں پوری طرح سے ہندستان کے نام رہا تھا جہاں ہندستانی گیند بازوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، وہیں دوسرے سیشن میں ڈکویلا اور دنوشا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے زبردست واپسی کی۔ اس سیشن میں 29 اوورز میں 4 کے رن ریٹ سے سری لنکا نے 116 رنز بنائے اور خاص بات یہ رہی کہ کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔
صبح ہندستان نے سری لنکا کے خلاف 462 رنز کا بڑا اسکور بنانے کے بعد سری لنکا کے 99 رنز پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے میچ پر اپنی مضبوط گرفت بنا لی تھی۔ ہندستان نے آج نو وکٹوں پر 460 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور آل آ¶ٹ ہونے سے پہلے صرف دو رنز مزید جوڑے ۔ اسیتا فرنانڈو نے پرسدھ کرشنا کو سات گیندوں پر دو رنز پر آ¶ٹ کر کے 462 رنز پر ہندستانی اننگز کا خاتمہ کیا۔ کلدیپ یادو 12 رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔
اس کے بعد ہندستانی گیند بازوں نے سری لنکا پر دبا¶ بنانے میں ذرا بھی دیر نہیں کی۔ محمد سراج نے سری لنکا کو اننگ کی دوسری ہی گیند پر پہلا جھٹکا دیا۔ انہوں نے نشان فرنانڈو کو اپنی باہر کی طرف جاتی گیند پر پھنسایا اور گیند ان کے بلے کا کنارہ لے کر فرسٹ سلپ میں کھڑے دیودت پڈیکل کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ فرنانڈو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ۔
لاہیرو ادارا اور دنیش چانڈیمل نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ڈیبیو کرنے والے مانو ستھار نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کر لی۔ ستھار نے گیند کو آف اسٹمپ پر رکھا اور چنڈیمل کو آگے بڑھ کر کھیلنے کے لیے مجبور کیا؛ گیند ٹرن ہو کر باہر نکلی اور ان کے دستانوں کو چھو گئی۔ رشبھ پنت نے شاندار کیچ لپک کر چنڈیمل کو چار رنز پر پویلین بھیج دیا۔
اُدارا نے تھوڑی دیر کے لیے جوابی حملہ کیا، چھ با¶نڈریز لگائیں اور ایک زبردست کٹ شاٹ کے ساتھ سری لنکا کا اسکور 50 تک پہنچایا۔ لیکن آخر کار ستھار ہی حاوی رہے ۔ اسپنر نے تھوڑی چھوٹی گیند ڈالی اور ادارا نے کٹ کرنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے کے اوپری حصے سے لگ کر بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف چلی گئی، جہاں یشسوی جیسوال نے آسانی سے کیچ پکڑ لیا۔ اڈارا نے 44 گیندوں پر 27 رنز بنائے ۔
اس کے بعد کامندو مینڈس پچ پر آگے بڑھے اور کلدیپ کی گیند پر پش ڈرائیو کرنے کی کوشش کی، لیکن شاٹ پر کنٹرول نہیں رکھ سکے ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ گیند شارٹ ایکسٹرا کور سے پہلے ہی گر جائے گی، لیکن گل نے اپنی بائیں جانب پوری لمبائی میں ڈائیو لگائی اور زمین سے کچھ انچ اوپر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لپک لیا۔ مینڈس 14 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔
سری لنکن کپتان دھننجے ڈی سلوا نے ہندستانی اٹیک کا سامنا کرنے کی کوشش کی اور کچھ با¶نڈریز لگا کر اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ وہ کافی پرسکون نظر آ رہے تھے ، لیکن تبھی رویندر جڈیجہ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر کے کلاسیک انداز میں انہیں آ¶ٹ کر دیا۔
'را¶نڈ دی وکٹ' گیند بازی کرتے ہوئے جڈیجہ نے گیند کو مڈل اسٹمپ کے آس پاس پچ کرایا اور دھننجے کو ڈیفنس کے لیے آگے آنے پر مجبور کیا۔ گیند اتنی گھومی کہ بلے کا بیرونی کنارہ لے کر نکل گئی اور فرسٹ سلپ پر کھڑے کے ایل راہل نے نیچے جھک کر شاندار کیچ لپک لیا۔
دھننجے 41 گیندوں میں 21 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔
ہندستان کی جانب سے مانو ستھار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ رویندر جڈیجہ کو تین وکٹیں ملیں۔ محمد سراج اور کلدیپ یادو نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: Admin
10 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 month ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
5 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
5 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 month ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
5 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
5 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
11 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments