Entertainment

انکیتا لوکھنڈے کو اوور ایکٹنگ پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

انکیتا لوکھنڈے کو اوور ایکٹنگ پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کو اوور ایکٹنگ کرنے پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انکیتا لوکھنڈے ایک ایونٹ سے تیزی سے باہر نکلتے ہوئے اپنی گاڑی تلاش کررہی تھیں کہ اس دوران پاپارازی نے ان کی ویڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جامنی رنگ کی ساڑھی میں ملبوس انکیتا لوکھنڈے ایونٹ سے باہر آتی ہیں اور ایک شخص کو آواز دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’پانڈے جی گاڑی کدھر ہے، اسی دوران ان کے پیچھے سے کار آجاتی ہے، جس میں بیٹھ کر وہ روانہ ہوجاتی ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں ایک صارف نے کہا کہ ’ کیوٹ بننے کی کوشش کیوں کررہی ہو؟ آنٹی جی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ اتنی نوٹنکی کیوں ہے؟

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments