بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے مقبول کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ ایک ہفتے کے لیے روک دی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق 84 سالہ لیجنڈری اداکار کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انتظامیہ نے نئی اقساط کی ریکارڈنگ عارضی طور پر روک دی ہے۔
شو کی آخری بڑی سلیبریٹی قسط کی ریکارڈنگ رنبیر کپور، سائی پلوی اور روی دوبے کے ساتھ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب شو کی شوٹنگ آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے، تاہم اس کا انحصار امیتابھ بچن کی صحتیابی پر ہوگا۔
دوسری جانب امیتابھ بچن نے ہفتے کے روز اپنے بلاگ میں معمولاتِ زندگی کی جانب واپسی اور اپنے خیر خواہوں سے تعلق کے حوالے سے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا: معمولاتِ زندگی اور ایک منظم زندگی کی جانب آہستہ آہستہ واپسی ہو رہی ہے، جس میں کام اور دیگر مصروفیات بھی شامل ہیں۔ جب آپ معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہوں تو آپ کو اپنے معمولات یاد رہتے ہیں، لیکن جب ایسا نہ ہو تو معمولات بھی ایک الگ مزاج اختیار کر لیتے ہیں، جسے بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ پہلے جیسا رہتا ہے۔
واضح رہے لیجنڈری اداکار کی صحت کے حوالے سے ان کے مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے ان کی طبیعت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
امیتابھ بچن کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ان کے کیریئر کے ایک انتہائی مشکل واقعہ 1982 میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران انہیں جان لیوا حادثہ پیش آیا تھا۔
فلم میں اداکار پونیت اسر کے ساتھ ایک فائٹ سین کی شوٹنگ کے دوران ایک مکا لگنے سے انکے پیٹ میں شدید چوٹ آئی تھی، جس کے باعث ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی اور ان کی متعدد سرجریز بھی کی گئی تھیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے مقبول کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ ایک ہفتے کے لیے روک دی گئی ہے۔...
Source: Admin