الہ آباد کریلی کا معروف ادبی ادارہ اقبال اکاڈمی کے زیر اہتمام مغربی بنگال سے تشریف لائے مہمان سابق معلم و ادیب و شاعر خواجہ احمد حسین کے اعزاز میں ایک مخصوص ادبی محفل و شعری نشست الہ آباد کے معروف بزرگ شخصیت ماہر قانون سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آلہ آباد ہائی کورٹ جناب قمر الحسن صدیقی کی صدارت اور معروف سماجی خدمتگار محمود خان الہ آبادی کی نظامت میں مورخہ 7 / اپریل کو نو بجے شب اکاڈمی ہال میں منعقد ہوئی بطور مہمان خصوصی دارا شاہ اجمل الہ آباد کے پیر زادہ سماجی خدمتگار جناب جناب جذبی فاخری و جواں سال ایڈووکیٹ اسامہ قمر نے شرکت کی اس موقع پہ خواجہ احمد حسین نے الہ آباد کے ادبی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ الہ آباد سندل کے پیڑ جیسا ہے جس کی خوشبو سے آج بھی ادبی دنیا معطر ہے یہ شہر آج بھی اردو ہندی کا گہوارہ اور یکجھتی کا سنگم ہے یہاں کا ادب گھر ، اردو گھر ، الہ آباد ادبی فورم اور ہندوستانی اکاڈمی ہندی و اردو ادیبوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے اس موقع پہ قمر الحسن صدیقی ، خواجہ احمد حسین ، ذیشان فتح پوری ،پرویز اختر اور مسرور رحمن نے حالات حاضرہ پہ خوبصورت گفتگو کی اور کلام پیش کئے۔( پریس ریلیز)
Source: social media
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آل انڈیا اردو بک فیئر کاافتتاح
منصور حسن سے جڑی کچھ یادیں
زکریا اسٹریٹ کولوٹولہ کے معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا انتقال، آج تدفین
فرحت احساس کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ (اردو/دیوناگری ) کی پُروقار رسمِ اجرا
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
معروف اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری کی ہوڑہ آمد تاجدار مدینہ کانفرنس میں شرکت کریں گے
بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کی طالبات میں ممتا بنرجی کے سبوز ساتھی اسکیم کے تحت سائیکلیں دی گئی ہیں: ریاض احمد