بی جے پی پوجا کے بعد گیانیش کمار کو بچانے کےلئے ریلی نکالے گی
درگا پوجا ختم ہوتے ہی ایس آئی آر کے معاملے پر اپوزیشن کی یکطرفہ تشہیر کا جواب دینے کے لیے بی جے پی میدان میں اترے گی۔ دسہرہ کے بعد دہلی میں تمام ریاستوں کے پارٹی صدور کے ساتھ میٹنگ کرکے بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین جوابی تحریک کے پروگرام کا خاکہ تیار کریں گے۔ مختلف ریاستوں کی تنظیموں میں اہم عہدوں پر فائز رہنماو¿ں کو بھی اس میٹنگ میں بلایا جا سکتا ہے۔ مرکزی تنظیم کے جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل میں دھاندلی کیے جانے اور ملک کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو اس کا اصل سازشی قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتیں مسلسل الزامات لگا رہی ہیں۔ کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتیں سڑکوں پر اتر چکی ہیں۔ اسی معاملے پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے بھی آواز بلند کی ہے۔ بائیں بازو کی طلبہ اور نوجوان تنظیمیں بھی احتجاج کر رہی ہیں۔ بی جے پی اپوزیشن کی اس مہم کا جواب دینے کے لیے میدان میں اتر کر عوام کے سامنے ’اصل حقیقت‘ پیش کرنا چاہتی ہے۔
بنگال میں درگا پوجا جاری ہے، جبکہ پورے ملک میں دسہرہ کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار ختم ہوتے ہی، یعنی وجے دشمی کے بعد، بی جے پی ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم شروع کرے گی۔ بلاک سطح سے لے کر عوامی جلسوں اور ریلیوں تک کا اہتمام کیا جائے گا۔
اپوزیشن کی مبینہ گمراہ کن تشہیر کا جواب دینے کے لیے بی جے پی ہر ریاست کے بلاک، ضلع اور شہری علاقوں میں الگ الگ مہم چلائے گی۔ ان پروگراموں میں متعلقہ ریاستوں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مرکزی رہنما اور وزراءبھی شرکت کریں گے۔
بی جے پی پوجا کے بعد گیانیش کمار کو بچانے کےلئے ریلی نکالے گی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments