Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

درگا پوجا پر ’دیدی‘ کا تحفہ، سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے کچھ کارکن خوش، تو کچھ ناراض!

Admin
By Admin
Oct 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

درگا پوجا پر ’دیدی‘ کا تحفہ، سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے کچھ کارکن خوش، تو کچھ ناراض!
درگا پوجا پر ’دیدی‘ کا تحفہ، سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے کچھ کارکن خوش، تو کچھ ناراض! — October 16, 2026
درگا پوجا پر ’دیدی‘ کا تحفہ، سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے کچھ کارکن خوش، تو کچھ ناراض!
کچھ لوگ خوشی سے سرشار ہیں، جبکہ کچھ کو شکایت ہے۔ ششٹھی کی صبح ہی کالی گھاٹ میں ترنمول کانگریس کے اندر کپڑوں کے تحفے کو لے کر ناراضی اور منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ترنمول کانگریس کے کچھ کارکنوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے تحفہ دینے پر دیدی کا شکریہ ادا کیا، لیکن ان پوسٹوں کو دیکھ کر پارٹی کے دوسرے حلقے میں ناراضی پھیل گئی۔ ان میں سے کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر کھل کر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کئی برسوں سے اپنے جاننے والوں اور قریبی لوگوں کو درگا پوجا کے موقع پر تحائف دیتی رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بھی وہ کابینہ کے ارکان، سرکاری افسران اور پارٹی رہنماو¿ں کو تحائف بھیجتی تھیں۔ یہاں تک کہ اپنے قریبی صحافیوں کو بھی درگا پوجا کے تحفے کے طور پر گفٹ بیگ بھیجا کرتی تھیں۔
لیکن اس مرتبہ درگا پوجا کے دوران سیاسی حالات بدل چکے ہیں۔ ان کے قریبی حلقے کے بہت سے لوگ اب ممتا بنرجی کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔ اس بار پوجا کے تحائف کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے۔ تاہم، جیسے ہی کپڑوں کی تصاویر سامنے آئیں، کالی گھاٹ میں ترنمول کانگریس کے اندر ہلچل مچ گئی۔
ریاست میں اقتدار کی تبدیلی اور پارٹی کی انتخابی شکست کے بعد ممتا بنرجی کے قریبی حلقے میں شامل چہرے بھی بدل گئے ہیں۔ طلبہ اور نوجوانوں میں سے کئی نئے لڑکے روزانہ ہریش چٹرجی اسٹریٹ پہنچ رہے ہیں۔ ان میں سے بعض کو اس مرتبہ ’دیدی‘ کی جانب سے تحفے ملے ہیں۔ لڑکوں کو پنجابی ک±رتے دیے گئے، جبکہ لڑکیوں کو ساڑیاں تحفے میں دی گئیں۔
’دیدی‘ سے تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں۔ اپاسنا چودھری نے ساڑی کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ”دیدی کی جانب سے درگا پوجا کا تحفہ۔“ ایک اور پوسٹ میں پنجابی ک±رتے کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا، ”دیدی کا آشیرواد۔“
اس معاملے کو لے کر اب پارٹی کے اندر ہی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تحفے حاصل کرنے والے رہنماو¿ں کی تصاویر کا کولاڑ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے محمد بہادر نامی ایک شخص نے سوشل میڈیا پر لکھا:
”ہم جیسے کارکن اضلاع میں مشکلات برداشت کر رہے ہیں، اور باقی سب لوگ؟“
ہگلی کی ایک خاتون رہنما نے کہا، ”دیدی نے مجھے بھی ساڑی دی ہے۔ لیکن کیا اس کا ڈھنڈورا پیٹنا ضروری ہے؟“
قابلِ ذکر ہے کہ اسی دن دوپہر کو بیلی گھاٹا کے ترنمول کانگریس رکن اسمبلی کنال گھوش نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ تہوار میں شریک ہونے کے باوجود ساتھی کارکنوں کے تئیں ہمدردی کا جذبہ ختم نہیں ہونا چاہیے۔

درگا پوجا پر ’دیدی‘ کا تحفہ، سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے کچھ کارکن خوش، تو کچھ ناراض!...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn