Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پولیس باغی دھڑے کے لیے حلف نامے جمع کرنے میں مدد کر رہی ہے: ممتا بنرجی کا الزام

Admin
By Admin
Oct 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

پولیس باغی دھڑے کے لیے حلف نامے جمع کرنے میں مدد کر رہی ہے: ممتا بنرجی کا الزام
پولیس باغی دھڑے کے لیے حلف نامے جمع کرنے میں مدد کر رہی ہے: ممتا بنرجی کا الزام — October 16, 2026
پولیس باغی دھڑے کے لیے حلف نامے جمع کرنے میں مدد کر رہی ہے: ممتا بنرجی کا الزام
ترنمول کانگریس کی قانونی شناخت اور انتخابی نشان کو لے کر جاری تلخ جنگ جمعرات کو انتظامی محاذ آرائی میں تبدیل ہوگئی۔ ممتا بنرجی کی قیادت والے اصل دھڑے نے باضابطہ طور پر ریاستی اور آئینی حکام سے رجوع کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکمراں نظام، رتَبَرتا بنرجی کی قیادت والے باغی دھڑے کی حمایت میں حلف نامے تیار کروانے کے لیے پولیس کی مدد سے سازش کر رہا ہے۔
یہ تنازع پارٹی کے نام اور دو پھولوں والے انتخابی نشان پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے دو مخالف دھڑوں کے درمیان جاری قانونی لڑائی سے متعلق ہے۔ سپریم کورٹ نے ۲۸ ستمبر کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی قیادت والے دھڑے کی جانب سے دائر رِٹ پٹیشن کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو تین ماہ کے اندر اس معاملے پر فیصلہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد دونوں دھڑوں کو ۲۶ اکتوبر تک اپنی حمایت میں حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مغربی بنگال کے چیف سکریٹری منوج اگروال، ڈی جی پی سدھ ناتھ گپتا اور دیگر حکام کے علاوہ نرواچن سدن کو بھیجے گئے سخت احتجاجی مراسلوں میں ممتا کے حامیوں نے الزام لگایا کہ ریاستی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے نظام کا غلط استعمال کرتے ہوئے باغی دھڑے کے لیے حلف نامے تیار کروانے میں سرگرم ہے۔
ممتا کی حامی اور راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ساگریکا گھوش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”یہ انتہائی تشویش ناک اطلاعات ہیں کہ بنگال کے تھانوں کو غدار اراکین اسمبلی کے لیے سیاسی حلف نامے تیار کروانے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ بظاہر پولیس لوگوں کو تلاش کر رہی ہے، عدالتی کاغذات اور نوٹری کا انتظام کر رہی ہے اور دستاویزات جمع کر رہی ہے۔ یہ محض حیران کن نہیں بلکہ ناقابلِ یقین ہے۔ پولیس اور تھانے کب سے سیاسی حلف ناموں کا انتظام کرنے لگے؟ اس کارروائی کی اجازت کس نے دی؟ کیا لوگ اپنی مرضی سے دستخط کر رہے ہیں یا ان پر دباو¿ ڈالا جا رہا ہے؟ اس معاملے پر فوری اور شفاف وضاحت ضروری ہے۔“

پولیس باغی دھڑے کے لیے حلف نامے جمع کرنے میں مدد کر رہی ہے: ممتا بنرجی کا الزام...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn