Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

شیب پور میں بائیں بازو کی جماعتوں کے بک اسٹال میں بی جے پی نے توڑ پھوڑ کی

Admin
By Admin
Oct 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

شیب پور میں بائیں بازو کی جماعتوں کے بک اسٹال میں بی جے پی نے توڑ پھوڑ کی
شیب پور میں بائیں بازو کی جماعتوں کے بک اسٹال میں بی جے پی نے توڑ پھوڑ کی — October 16, 2026
شیب پور میں بائیں بازو کی جماعتوں کے بک اسٹال میں بی جے پی نے توڑ پھوڑ کی
پنچمی کے روز ہی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ شیب پور کے بیتایتلا علاقے میں درگا پوجا پنڈال کے سامنے سی پی ایم کے بک اسٹال میں توڑ پھوڑ کے واقعے کو لے کر کشیدگی پھیل گئی۔ سی پی ایم اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان زبردست بحث اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ مقامی سی پی ایم قیادت کا الزام ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے اس بک اسٹال میں توڑ پھوڑ کی۔ دوسری جانب بی جے پی کا الزام ہے کہ ہندوتوا کی توہین کرنے والوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے، جو یہ بک اسٹال لگا رہے تھے۔
مقامی بی جے پی قیادت کا کہنا ہے، ”سی پی ایم نے ۳۴ سال تک عوام کا خون چوسا ہے۔ اب کسی قسم کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔ اب صرف کام ہوگا۔“
دوسری جانب، سی پی ایم کی جنوبی مشرقی ہاوڑہ ایریا کمیٹی کے سکریٹری اسیت گھوش نے کہا، ”ہم یہاں گزشتہ ۷۰ سال سے اسٹال لگاتے آرہے ہیں۔ بی جے پی کے لوگوں نے ہمارا اسٹال توڑ دیا ہے۔ ہم نے ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن اور پولیس سے اجازت لے کر اسٹال لگایا تھا۔ اگر ہمیں اسٹال لگانے نہیں دیا گیا تو کل ہم یہاں میز لے کر بیٹھ جائیں گے۔ صرف ہمارا ہی نہیں، ایس یو سی آئی کے ایک بک اسٹال کو بھی بی جے پی کارکنوں نے توڑ دیا ہے۔ ہم اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔“
اس معاملے پر وارڈ نمبر ۴۰ کے مقامی بی جے پی لیڈر ورون کمار ساو¿ نے کہا، ”یہاں سی پی ایم کے اسٹال سے ہندوتوا مخالف طرح طرح کی تشہیر کی جارہی ہے۔ اب ایسا نہیں ہونے دیا جاسکتا۔ اسی لیے ہم نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔“
واضح رہے کہ درگا پوجا شروع ہونے سے پہلے ہی خود وزیر اعلیٰ نے بائیں بازو کی جماعتوں کے بک اسٹال لگانے کے معاملے پر سخت انتباہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ”اگر بک اسٹال پر ’درگا پوجا‘ نہیں لکھا گیا تو اسٹال لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔“ اب ہاوڑہ کے شیب پور میں ’ہندوتوا کی توہین‘ کے معاملے پر بی جے پی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔

شیب پور میں بائیں بازو کی جماعتوں کے بک اسٹال میں بی جے پی نے توڑ پھوڑ کی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn