Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

درگا پوجا کی خریداری کے لیے گھر سے نکلی، مگر واپس نہ لوٹ سکی! ٹرک کے پہیے تلے کچل کر نوجوان خاتون کی موت، گھر میں انتظار کرتا رہا معصوم بچہ

Admin
By Admin
Oct 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

درگا پوجا کی خریداری کے لیے گھر سے نکلی، مگر واپس نہ لوٹ سکی! ٹرک کے پہیے تلے کچل کر نوجوان خاتون کی موت، گھر میں انتظار کرتا رہا معصوم بچہ
درگا پوجا کی خریداری کے لیے گھر سے نکلی، مگر واپس نہ لوٹ سکی! ٹرک کے پہیے تلے کچل کر نوجوان خاتون کی موت، گھر میں انتظار کرتا رہا معصوم بچہ — October 16, 2026
درگا پوجا کی خریداری کے لیے گھر سے نکلی، مگر واپس نہ لوٹ سکی! ٹرک کے پہیے تلے کچل کر نوجوان خاتون کی موت، گھر میں انتظار کرتا رہا معصوم بچہ
گھر میں تین سالہ معصوم بچہ اپنی ماں کا انتظار کر رہا تھا۔ ماں درگا پوجا کی خریداری مکمل کرکے گھر لوٹنے والی تھی۔ دونوں نے ایک ساتھ درگا پوجا کے پنڈالوں میں گھومنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن یہ انتظار انتظار ہی رہ گیا۔ پنچمی کے دن پوجا کی خریداری کے لیے گھر سے نکلی 21 سالہ پریانکا رائے کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے بونگاو¿ں تھانے کے تحت نیتاجی مارکیٹ کے قریب جسور روڈ پر پیش آیا۔مقامی ذرائع کے مطابق، دیوگڑھ کی رہنے والی پریانکا اپنی سائیکل پر درگا پوجا کی خریداری کے لیے نکلی تھیں۔ اسی دوران پٹرول پول کی جانب سے آنے والے ایک ٹرک کے سامنے سائیکل پر ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک پر گر پڑیں۔ ٹرک کا پہیہ انہیں کچلتا ہوا آگے نکل گیا۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
حادثے کے بعد راہ گیروں نے جلدی سے پریانکا کو وہاں سے اٹھایا اور بونگاو¿ں سب ڈویڑنل اسپتال لے گئے۔ وہاں موجود ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل خانہ اسپتال پہنچے۔ ان کے مطابق، پریانکا اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ اپنے میکے آئی ہوئی تھیں۔ درگا پوجا کی کچھ خریداری باقی تھی، اسی لیے وہ گھر سے نکلی تھیں۔ خریداری مکمل کرکے گھر واپس آنے کے بعد بیٹے کو ساتھ لے کر درگا پوجا کے پنڈالوں میں گھومنے کا بھی منصوبہ تھا۔
لیکن اس سے پہلے ہی یہ حادثہ پیش آ گیا۔ جن دنوں میں نئے کپڑوں، خوشیوں اور درگا پوجا کے پنڈالوں کی سیر کی تیاریاں ہونی تھیں، عین تہوار سے پہلے پریانکا کی موت نے پورے خاندان کو غم میں ڈبو دیا۔ ادھر معصوم بچہ اب بھی اپنی ماں کی واپسی کا انتظار کر رہا ہے۔

درگا پوجا کی خریداری کے لیے گھر سے نکلی، مگر واپس نہ لوٹ سکی! ٹرک کے پہیے تلے کچل کر نوجوان خاتون کی موت، گھر میں انتظار کرتا رہا معصوم بچہ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn