سی پی ایم کو کتابوں کا اسٹال لگانے کی اجازت دینے والے سنگل بنچ کے حکم کا چیلنج
کولکاتا ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے حکم دیا تھا کہ درگا پوجا کے دوران شمالی 24 پرگنہ کے بونگاو¿ں میں سی پی ایم کتابوں کا اسٹال لگا سکتی ہے۔ جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ریاستی حکومت ڈویڑن بنچ سے رجوع کر چکی ہے۔ ششٹھی کی صبح اس معاملے کی فوری سماعت ہوگی۔
سنگل بنچ نے حکم دیا تھا کہ سی پی ایم کے کتابوں کے اسٹال کے لیے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور تھانے کے انچارج انسپکٹر کو ضروری اجازت دینی ہوگی۔ عدالت نے کہا تھا کہ سی پی ایم جہاں اسٹال لگانا چاہے، وہاں سے 100 میٹر کے دائرے میں اسٹال لگانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے ساتھ ضروری سکیورٹی کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تھی۔ جسٹس نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ بھی طلب کی تھی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ عدالت کے حکم کے مطابق اسٹال لگایا گیا ہے یا نہیں۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 23 نومبر کو مقرر تھی۔ تاہم، جسٹس کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ریاستی حکومت ڈویڑن بنچ پہنچ گئی۔ اس نے فوری سماعت کی درخواست بھی کی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس رویندر وی گھوگے نے ریاستی حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ ششٹھی یعنی 16 اکتوبر کو صبح تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر ان ہی کی بنچ میں اس معاملے کی سماعت ہوگی۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت کا دعویٰ ہے کہ جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کی بنچ اس مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ عدالتی روسٹر کے مطابق ان کی بنچ میں پولیس کی غفلت یا ضرورت سے زیادہ سرگرمی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوتی ہے۔ ریاست کے ایڈووکیٹ جنرل سورجیت ناتھ مترا کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا پولیس کی غفلت یا ضرورت سے زیادہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سی پی ایم کو کتابوں کا اسٹال لگانے کی اجازت دینے والے سنگل بنچ کے حکم کا چیلنج...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments