Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

صدر ٹرمپ نے نضال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

صدر ٹرمپ نے نضال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
صدر ٹرمپ نے نضال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا — October 15, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی ماہرِ نفسیات نضال حسن کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشر کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ فورٹ ہڈ حملے کے ذمہ دار نضال حسن کی پھانسی کو آن لائن نشر کیے جانے کے حامی ہیں، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے اس بارے میں شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود یہ منظر نہیں دیکھیں گے۔

اس فیصلے پر تنقید میں اضافے کے بعد ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ ’بہت سے نیک نیت اور مخلص لوگ اسے مرتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہیں گے۔‘

اس سے قبل گذشتہ ہفتے امریکہ کے 72 ریٹائرڈ جنرلز، ایڈمرلز اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے ایک گروپ نے امریکی حکومت پر زور دیا تھا کہ فائرنگ سکواڈ کے ذریعے ہونے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات کے منصوبے کو منسوخ کیا جائے۔

انھوں نے ایک خط میں لکھا کہ ’ہم صدر، کانگریس میں اپنے نمائندوں اور اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اختیارات کے اس وحشیانہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدام کریں۔‘

اب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ’اگر پھانسی عوامی طور پر نشر کی جاتی تو یہ دنیا کے لیے ایک تنبیہ ثابت ہو سکتی تھی کہ امریکہ دہشت گردوں اور حسن جیسے افراد سے کیسے نمٹتا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ نضال حسن کو طے شدہ شیڈول کے مطابق فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی، لیکن اس عمل کو براہِ راست نشریات نہیں کیا جائے گا۔

نضال حسن نے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر 13 غیر مسلح امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی ماہرِ نفسیات نضال حسن کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشر کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn