Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

دشیانت گوتم کو گورنر بنائے جانے پر حیران ہوں، انکیتا بھنڈاری قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک تقرری روکیں، راہل گاندھی کا صدر جمہوریہ کو خط

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

دشیانت گوتم کو گورنر بنائے جانے پر حیران ہوں، انکیتا بھنڈاری قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک تقرری روکیں، راہل گاندھی کا صدر جمہوریہ کو خط
دشیانت گوتم کو گورنر بنائے جانے پر حیران ہوں، انکیتا بھنڈاری قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک تقرری روکیں، راہل گاندھی کا صدر جمہوریہ کو خط — October 15, 2026
نئی دہلی: کانگریس انکیتا بھنڈاری قتل کیس میں مبینہ ’وی آئی پی‘ کے انکشاف سے متعلق سی بی آئی جانچ کے دوران دشیانت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے کی مسلسل مخالفت کر رہی ہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے گزشتہ روز انڈیا گیٹ پر احتجاج کرنے والے انکیتا کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی اور انہیں انصاف ملنے تک ساتھ دینے کا یقین دلایا تھا۔ اب راہل گاندھی نے صدر کو خط لکھ کر دشیانت گوتم کی تقرری پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ انکیتا کے والدین کی انصاف کی امید نہ ٹوٹنے دی جائے۔


لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعرات کو صدر دروپدی مرمو کو بھیجے گئے خط میں کہا، ’’19 سالہ انکیتا بھنڈاری نے ایک وی آئی پی کے لیے اپنی عزت سے سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے باعث اس کا قتل کردیا گیا۔ چار سال بعد بھی سی بی آئی کی سست رفتار جانچ کی وجہ سے یہ سوال برقرار ہے کہ آخر وہ وی آئی پی کون تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ انکیتا کے اہل خانہ سمیت کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ دشیانت گوتم اس معاملے سے وابستہ ہیں۔ ایسے میں انہیں سکم کا نیا گورنر مقرر کیے جانے پر وہ حیران ہیں۔ راہل گاندھی کے مطابق گورنر کے عہدے پر رہتے ہوئے ان کے خلاف کوئی مجرمانہ کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

نئی دہلی: کانگریس انکیتا بھنڈاری قتل کیس میں مبینہ ’وی آئی پی‘ کے انکشاف سے متعلق سی بی آئی جانچ کے دوران دشیانت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے کی مسلسل مخالفت کر رہی ہے۔ پارٹی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn