Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

امریکہ میں ہندو مندر پر فائرنگ کی دھمکی کے بعد ایک شخص گرفتار: ’ملزم کے گھر سے رائفل، سینکڑوں کارتوس اور حفاظتی جیکٹ برآمد‘

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

امریکہ میں ہندو مندر پر فائرنگ کی دھمکی کے بعد ایک شخص گرفتار: ’ملزم کے گھر سے رائفل، سینکڑوں کارتوس اور حفاظتی جیکٹ برآمد‘
امریکہ میں ہندو مندر پر فائرنگ کی دھمکی کے بعد ایک شخص گرفتار: ’ملزم کے گھر سے رائفل، سینکڑوں کارتوس اور حفاظتی جیکٹ برآمد‘ — October 15, 2026
امریکی شہر شکاگو کے قریب واقع ایک ہندو مندر پر فائرنگ کی دھمکیوں کی تحقیقات کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق ریاست الینوائے کے شہر پالیٹائن سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ الیگزینڈروس پاپوراکس بدھ کے روز عدالت میں پیش ہوئے۔ ان پر دہشت گردانہ دھمکی دینے اور غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی ایک ایک فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان کے قبضے سے ایسی رائفل برآمد ہوئی جس کی نال 16 انچ سے کم لمبی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ایک منشور ملا ہے جس میں پاپوراکس نے خود کو سفید فام برتری کا حامی قرار دیا اور غیر سفید فام افراد کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔

سی بی ایس کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ ملزم نے ایک ساتھی کارکن کو فون پر کہا تھا کہ اس کی بندوق جام ہو گئی تھی۔ اس نے ایسے پیغامات بھی بھیجے جن میں اے آر طرز کی ایک رائفل دکھائی گئی تھی۔

استغاثہ کے مطابق دیگر پیغامات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ٹریگر دبانے کے باوجود بندوق فائر نہیں ہوئی، جبکہ ایک تصویر میں وہ ٹیکٹیکل جیکٹ پہنے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

پاپوراکس کے ساتھ کام کرنے والے اس ساتھی اور ٹیکو بیل کے ایک اور ملازم نے اتوار کو پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔

پالیٹائن کے پولیس چیف ولیم نورڈ نے بتایا کہ ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران پولیس نے ایک رائفل، گولیوں سے بھری میگزینیں، رائفل کے سینکڑوں کارتوس اور حفاظتی جیکٹ (باڈی آرمر) برآمد کی۔

امریکی شہر شکاگو کے قریب واقع ایک ہندو مندر پر فائرنگ کی دھمکیوں کی تحقیقات کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn