نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس مہم کا مقصد تمام اہل شہریوں بالخصوص نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ کا حق حاصل کرنے والوں کا اندراج یقینی بنانا ہے۔ ان ریاستوں میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور منی پور بھی شامل ہیں جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔ یہاں نظرثانی کے لیے یکم جنوری 2027 کو اہلیت کی بنیادی تاریخ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حزبِ اختلاف کے ’انڈیا‘ اتحاد کی جانب سے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر احتجاج جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان 17 ریاستوں اور یوٹیز کے چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای اوز) کو تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں جن میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات والی ریاستیں جیسے اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور منی پور شامل ہیں۔ دیگر ریاستوں اور علاقوں میں بہار، مغربی بنگال، راجستھان، تمل ناڈو، کیرالہ، مدھیہ پردیش، گجرات، آسام، گوا، چھتیس گڑھ، پڈوچیری، انڈمان و نکوبار اور لکشدیپ شامل ہیں۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے نظرثانی کا شیڈول موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بعد میں جاری کیا جائے گا۔ جاری سرگرمیوں والی ریاستیں: دہلی، مہاراشٹر، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور دیگر جن ریاستوں میں خصوصی تفصیلی نظرثانی (SIR) جاری ہے یا حال ہی میں مکمل ہوئی ہے، وہاں کا شیڈول بھی بعد میں الگ سے مشتہر ہوگا۔
خصوصی نظرثانی (SSR) کا باضابطہ شیڈول
عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 21 کے تحت جاری کردہ شیڈول کے اہم مراحل کچھ اس طرح ہیں کہ پولنگ اسٹیشنوں کی تنظیمِ نو اور ریشنلائزیشن کا عمل 2 نومبر کو اور مسودہ انتخابی فہرست کی اشاعت 12 نومبر کو کی جائے گی۔ اسی طرح دعوے اور اعتراضات جمع کرانے کا دورانیہ 12 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ وہیں موصولہ دعووں اور اعتراضات کا تصفیہ 28 دسمبر تک کیا جائے گا اور حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت 4 جنوری 2027 کو عمل میں آئے گی۔
نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس مہم کا مق...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments