’آنسووں میں ڈوبا نیپال‘، درگا پور میں قدرتی آفت کی تصویر کشی، درگا مورتی میں بھی انوکھا انداز
اچانک سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ پانی کے قہر کے سامنے انسانی آبادی بے بس ہو گئی۔ بڑی بڑی عمارتیں اور پل کھلونوں کی طرح بہہ گئے۔ مقامی باشندوں سے لے کر سیاحوں تک، ایک ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی۔ متعدد لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان کے اہل خانہ آج بھی اپنے پیاروں کی واپسی کے انتظار میں ہیں۔ لاپتہ افراد میں بنگال کے بھی کئی لوگ شامل ہیں۔
دوسری جانب، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور ماں اما اپنے گھر تشریف لے آئی ہیں۔ درگا پوجا کے 17ویں سال میں دیوی کی عبادت کے ساتھ ساتھ اپنے ہم وطنوں اور نیپال کے مصیبت زدہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دے رہا ہے درگا پور کے ڈی پی ایل ٹاو¿ن شپ کا پرانتک کلب۔ اس بار ان کی درگا پوجا کا موضوع ہے ’آنسوو¿ں میں ڈوبا نیپال‘۔ کلب نے درگا مورتی میں بھی انوکھا انداز پیش کیا ہے۔
پوجا پنڈال کے ہر کونے میں نیپال میں قدرتی آفت سے متاثرہ عوامی زندگی کی تصویریں دکھائی گئی ہیں۔ اصل گاڑیوں، برتنوں، شوکیس، گیس سلنڈروں اور دیگر اشیا سے پنڈال کو سجایا گیا ہے۔ فنکاروں نے ان مختلف اشیا کے ذریعے نیپال میں آنے والی تباہی کی ہولناکی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
’آنسووں میں ڈوبا نیپال‘، درگا پور میں قدرتی آفت کی تصویر کشی، درگا مورتی میں بھی انوکھا انداز...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments