درگا پوجا کے دوران پارک اسٹریٹ کے ریسٹورنٹس پر چھاپہ! خراب پنیر اور گریوی کو میونسپل افسران نے پھینک دیا
بنگال میں دیوی درگا کی پوجا کا جشن عروج پر ہے۔ کولکاتا کی سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم امڈ رہا ہے۔ گھومنے پھرنے کے ساتھ ہی لوگ مسلسل کھانے پینے میں بھی مصروف ہیں۔ لیکن سڑک کنارے ملنے والے کھانے کیا محفوظ ہیں؟ اسی کی جانچ کے لیے محکمہ? فوڈ سیفٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران خراب پنیر اور گریوی ملی، جسے ٹیم نے ضائع کر دیا۔
پارک اسٹریٹ کا نام آتے ہی ریسٹورنٹس کی ایک لمبی قطار ذہن میں آتی ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ساتویں بور کے تحت پارک اسٹریٹ، رسل اسٹریٹ اور مڈلٹن اسٹریٹ میں ’موبائل فوڈ سیفٹی آن وہیلز‘ کے ذریعے جانچ مہم چلائی گئی۔
محکمہ? فوڈ سیفٹی نے سڑک کنارے مٹھائی کی دکانوں، رول، چاو¿مین، موموز، بریانی، چکن چاپ اور چائنیز کھانوں کے نمونے جمع کیے۔ موبائل فوڈ سیفٹی وین میں کھانے کے نمونوں کی فوری جانچ بھی کی گئی۔
پارک اسٹریٹ اور مڈلٹن اسٹریٹ میں مجموعی طور پر 27 کھانے پینے کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور 40 نمونے جمع کیے گئے۔ جانچ کے دوران پنیر کا نمونہ خراب پایا گیا۔ اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کے محکمہ? فوڈ سیفٹی کی ٹیم نے موقع پر ہی تقریباً دو کلوگرام پنیر ضائع کر دیا۔
اس کے علاوہ، کچھ ریسٹورنٹس میں گریوی جیسی سالن والی غذاو¿ں پر تیاری کی تاریخ درج کرنے والا ٹیگ موجود نہیں تھا۔ میعاد ختم ہو چکی ایسی تقریباً 20 کلوگرام گریوی کو بھی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے ضائع کر دیا۔ اس سے پہلے، ششٹھی کے دن دیش پریہ پارک کے کئی ریسٹورنٹس میں بھی اسی ٹیم نے چھاپے مارے تھے۔
تقریباً ایک ماہ پہلے سے ہی محکمہ? فوڈ سیفٹی نے پورے بنگال میں کھانے پینے کی دکانوں اور ریسٹورنٹس کی جانچ شروع کر دی تھی۔ کیا اس مہم کا کوئی فائدہ ہوا؟ اس بارے میں محکمہ? فوڈ سیفٹی کے افسران نے بتایا کہ بیشتر دکانوں میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI) کے درست لائسنس نمایاں جگہوں پر آویزاں پائے گئے۔
زیادہ تر دکانوں میں پیکٹ بند کھانے پینے کی اشیا پر ضروری لیبل بھی موجود تھے، جن پر ایف ایس ایس اے آئی کا لوگو اور لائسنس کی تفصیلات درج تھیں۔ اب بیشتر دکانیں کھلے مصالحوں کے بجائے معروف کمپنیوں کے برانڈڈ مصالحے استعمال کر رہی ہیں۔ کھانا تیار کرنے اور پیش کرنے کے معاملے میں بھی پہلے کے مقابلے میں صفائی ستھرائی زیادہ نظر آئی۔
تاہم، افسران نے واضح کیا کہ اگر جانچ کے دوران کسی بھی کھانے میں خرابی پائی گئی تو اسے فوری طور پر ضائع کر دیا جائے گا۔
درگا پوجا کے دوران پارک اسٹریٹ کے ریسٹورنٹس پر چھاپہ! خراب پنیر اور گریوی کو میونسپل افسران نے پھینک دیا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments