ممبئی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قوتِ سماعت سے محرومی کا شکار ہوگئی ہیں اور اس مرض کے لیے اُن کا علاج بھی جاری ہے۔ الکا یاگنک نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور دوستوں کے نام خصوصی پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں، دوستوں اور فالوورز کو بتانا چاہتی ہوں کہ چند ہفتے قبل، جب میں اپنی فلائٹ سے باہر آئی تو مجھے اچانک محسوس ہوا کہ مجھے کم سُنائی دے رہا ہے لیکن اس واقعے کے چند دن بعد، میں کچھ بھی سُننے کے قابل نہیں تھی۔ گلوکارہ نے کہا کہ میں یہاں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ میرے مداح اور دوست فکر مند تھے کہ میں اتنے دن سے ٹی وی اسکرین سے کوئی غائب ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے جب اپنے ڈاکٹر کو تمام صورتحال کے بارے میں بتایا تو ڈاکٹر نے میرے اندر نایاب حسی سماعت کی تشخیص کی، اس مرض میں اکثر مریض ایک کان کی قوتِ سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوتِ سماعت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔ الکا یاگنک نے کہا کہ اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام لوگوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سُننے اور ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ میں اس نازک گھڑی میں اپنے تمام چاہنے والوں کی محبت اور دُعاؤں کی شکرگزار ہوں، مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد صحتیاب ہوکر سب کے سامنے آؤں گی۔
Source: social media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟