Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے پھوڑنا ملک دشمنی کے مترادف قرار دیدیا

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے پھوڑنا ملک دشمنی کے مترادف قرار دیدیا
دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے پھوڑنا ملک دشمنی کے مترادف قرار دیدیا — November 04, 2026
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کو ملک دشمنی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث کم عمر بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ سونی رازدان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ کم عمر بچوں کے والدین باخوبی جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی کس طرح بچوں کی صحت متاثر کر رہی ہے اور بیماریوں کے باعث بچوں کو کتنے دن اسکول سے غیر حاضر رہنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں دیوالی پر ایک بھی پٹاخہ پھوڑنا زندگی، صحت اور ملک کے مفاد کے خلاف ہے، ہمیں اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کے لیے درست فیصلہ کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی بند کر رکھا ہے۔

سونی رازدان کا یہ بیان اداکارہ دیا مرزا کی جانب سے پٹاخوں سے پاک دیوالی منانے کی اپیل پر مبنی ویڈیو کے تنازع کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی کی شہری انتظامیہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعتراض کے بعد دیا مرزا کی ویڈیو اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے ہٹا دی تھی۔

بعد ازاں بمبئی ہائی کورٹ نے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ دیا مرزا کی ویڈیو دوبارہ جاری کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ تمام مذاہب اور ذاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو یکساں طور پر متاثر کرتا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ شہری انتظامیہ کے سربراہ نے ماحولیاتی آگاہی کے لیے معروف شخصیات کا انتخاب درست کیا تھا تاہم اس معاملے میں غیر ضروری تنازعات کھڑے کیے گئے، آئین شہریوں سے سیکولر اقدار کو فروغ دینے کا تقاضہ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ دیا مرزا نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ دیوالی روشنی، علم اور امید کی فتح کا تہوار ہے اور میری ویڈیو کا مقصد لوگوں کو صحت مند اور ماحول دوست انداز میں تہوار منانے کی ترغیب دینا ہے۔

واضح رہے کہ اس ’پٹاخوں سے پاک دیوالی‘ مہم میں دیا مرزا کے علاوہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور بھارتی کرکٹر اجنکیا رہانے سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شامل تھیں تاہم صرف دیا مرزا کا پیغام ہٹایا گیا تھا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کو ملک دشمنی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث کم عمر بچے شدید متاثر ہو رہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn