Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی مڈٹرم انتخابات: کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹ پارٹی سے سینیٹر منتخب

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکی مڈٹرم انتخابات: کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹ پارٹی سے سینیٹر منتخب
امریکی مڈٹرم انتخابات: کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹ پارٹی سے سینیٹر منتخب — November 04, 2026
امریکی ریاست کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹ پارٹی سے سینیٹر کو منتخب کر لیا گیا، ایڈم ہیملٹن نے راجر مارشل کو شکست دے دی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ ایڈم ہیملٹن نے صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار راجر مارشل کو ہرا دیا۔

کامیابی کے بعد خطاب میں ایڈم ہیملٹن نے کہا کہ کنساس کے عوام، خواہ وہ ریپبلکن، ڈیموکریٹ یا آزاد حیثیت رکھنے والے ووٹرز ہوں، سب ہی یہ پیغام دے رہے ہیں کہ واشنگٹن میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ قابلِ قبول نہیں۔

کنساس میں ایڈم ہیملٹن کی کامیابی کو ڈیموکریٹس کے لیے غیر معمولی سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ریاست کنساس کو روایتی طور پر ری پبلکن پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، یہاں آخری مرتبہ 1932ء میں کسی ڈیموکریٹ نے سینیٹ کی نشست جیتی تھی۔

2024ء کے صدارتی انتخابات میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ریاست میں 16 فیصد سے زائد فرق سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم 2026ء کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار نے سیاسی منظر نامہ تبدیل کر دیا۔

امریکی ریاست کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹ پارٹی سے سینیٹر کو منتخب کر لیا گیا، ایڈم ہیملٹن نے راجر مارشل کو شکست دے دی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn