ٹی وی کی مشہور اداکارہ سپنا سنگھ کے بیٹے کی لاش ملنے کے بعد مقتول کے 2 دوستوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ سپنا سنگھ کا 14 سالہ بیٹا مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا تھا جس کے بعد والدہ نے بریلی میں احتجاج کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ کے بیٹے کی لاش اتوار کو عزت نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے سے ملی تھی۔ پولیس کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی کرانے کے بعد سپنا سنگھ نے ڈیڑھ گھنٹے بعد احتجاج ختم کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی صحیح وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم رپورٹ میں زہر یا منشیات کی زیادہ مقدار کا ذکر موجود ہے۔ سپنا سنگھ کے بیٹے ساگر گنگوار کے دوست انوج اور سنی کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق انوج اور سنی نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ساگر کے ساتھ منشیات اور شراب نوشی کی تھی، زیادہ مقدار کی وجہ سے ساگر گر گیا تھا۔ لڑکے کے دوستوں نے بتایا کہ گھبرا کر وہ ساگر کو اسی حالت میں گھسیٹ کر ایک کھیت میں لے گئے اور اسے وہیں چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق ساگر آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اور بریلی کے علاقے آنند وہار کالونی میں اپنے ماموں اوم پرکاش کے ساتھ رہ رہا تھا۔
Source: social media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں