International

عراق: عین الاسد اڈے پر حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی

عراق: عین الاسد اڈے پر حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی

عراق میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کے روز ملک کے مغربی حصے میں 'عین الاسد' فضائی اڈے پر دو کاٹیوشا راکٹ داغے گئے۔ اس اڈے پر امریکی فوج اور دیگر غیر ملکی فوجیں بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس حملے سے جانی یا مادی نقصان پہنچا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ فوجی اڈے کے اندر گرے۔ ادھر ایک امریکی ذمے دار نے العربیہ کی انگریزی ویب سائٹ کو بتایا کہ عین الاسد پر حملے میں امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق یہ راکٹ الانبار صوبے کے علاقے حدیثہ سے داغے گئے۔ مزید یہ کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے عین الاسد فوجی اڈے کی سمت داغے گئے 8 راکٹوں کو ناکام بنا دیا۔ حملے کے بعد اڈے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان جنگ چھڑنے کے فورا بعد ان حملوں میں تیزی آئی تھی تاہم بعد ازاں ان میں بڑی حد تک کمی واقع ہو گئی۔ دوسری جانب امریکی افواج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نواز عراقی جنگجوؤں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ ایک امریکی ذمے دار کے مطابق یہ افراد امریکی اور اتحادی افواج کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ عراقی ذرائع نے بتایا کہ فروری کے بعد امریکیوں کی جانب سے اس پہلی کارروائی میں چار افراد مارے گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments