Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

72 سالہ معروف فٹبالر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

72 سالہ معروف فٹبالر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
72 سالہ معروف فٹبالر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی — September 15, 2026
کوالمپور: ملائیشیا کے لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف نے 72 سال کی عمر میں 20 سالہ خاتون سے شادی کر لی، حیرت انگیز طور پر جوڑے کی عمر میں 52 سال کا بڑا فرق ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی ازدواجی حیثیت کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

بعد ازاں ان کے چھوٹے بھائی اور سابق فٹبالر داتوک یونس الف نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ شادی کی تقریب 27 اگست 2026ء کو ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان اس رشتے کے لیے رضامند تھے اور اس میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی۔



داتوک یونس الف کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر میرے بھائی اس وقت اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون پر ہیں اور اسی وجہ سے وہ فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔

داتوک عبدہ الف کے ایک دوست نے بھی وائرل ہونے والی شادی کی تصاویر کو مستند قرار دیا ہے لیکن شادی کی تقریب کے مقام اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ داتوک عبدہ الف ملائیشیا کی فٹبال ٹیم کے سنہری دور خصوصاً 1970ء کی دہائی کے آخر اور 1980ء کی دہائی کے آغاز میں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے 1980ء کے ماسکو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم بعد میں ملائیشیا ماسکو اولمپکس میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔

کوالمپور: ملائیشیا کے لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف نے 72 سال کی عمر میں 20 سالہ خاتون سے شادی کر لی، حیرت انگیز طور پر جوڑے کی عمر میں 52 سال کا بڑا فرق ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn