Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پولیس بیرک میں سب انسپکٹر کی پراسرار موت! ساتھی اہلکاروں نے لاش برآمد کی، ہابڑا تھانے میں ہلچل

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

پولیس بیرک میں سب انسپکٹر کی پراسرار موت! ساتھی اہلکاروں نے لاش برآمد کی، ہابڑا تھانے میں ہلچل
پولیس بیرک میں سب انسپکٹر کی پراسرار موت! ساتھی اہلکاروں نے لاش برآمد کی، ہابڑا تھانے میں ہلچل — September 14, 2026
پولیس بیرک میں سب انسپکٹر کی پراسرار موت! ساتھی اہلکاروں نے لاش برآمد کی، ہابڑا تھانے میں ہلچل
پولیس بیرک سے ایک سب انسپکٹر (ایس آئی) کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت وشوناتھ سین کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ شمالی 24 پرگنہ کے ہابڑا تھانے میں تعینات تھے۔ ان کا گھر جنوبی 24 پرگنہ کے مہیشتلا علاقے میں تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق وشوناتھ نے اتوار کی رات بھی ڈیوٹی انجام دی تھی اور ان کے رویے میں کوئی غیر معمولی بات نظر نہیں آئی تھی۔ پیر کو ہابڑا تھانے کی بیرک میں ان کی لاش ملی۔ ساتھی اہلکاروں کے مطابق ایس آئی کو بیرک میں ایک کمرہ الاٹ کیا گیا تھا، جہاں وہ رہتے تھے۔ کافی دیر تک کمرے کا دروازہ بند رہنے پر کچھ ساتھیوں نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ ابتدا میں انہیں لگا کہ وشوناتھ سو رہے ہیں، لیکن کئی بار آواز دینے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر انہیں تشویش ہوئی۔ ساتھی اہلکاروں نے دروازہ کھولا تو وشوناتھ کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔
انہیں فوری طور پر ہابڑا اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس کا ابتدائی دعویٰ ہے کہ ایس آئی نے خودکشی کی ہے، تاہم اس اقدام کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کسی ذاتی مسئلے، پیشہ ورانہ دباو¿ یا ذہنی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے یا نہیں۔پراسرار موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ متوفی ایس آئی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

پولیس بیرک میں سب انسپکٹر کی پراسرار موت! ساتھی اہلکاروں نے لاش برآمد کی، ہابڑا تھانے میں ہلچل...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn