Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

دعوتِ شراب پر بلا کر نوجوان نے دوست کو ہتھوڑے سے قتل کر دیا!

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

دعوتِ شراب پر بلا کر نوجوان نے دوست کو ہتھوڑے سے قتل کر دیا!
دعوتِ شراب پر بلا کر نوجوان نے دوست کو ہتھوڑے سے قتل کر دیا! — September 14, 2026
دعوتِ شراب پر بلا کر نوجوان نے دوست کو ہتھوڑے سے قتل کر دیا!
شراب نوشی کے دوران دو دوستوں کے درمیان ہونے والی بحث قتل تک جا پہنچی۔ ایک نوجوان کو اس کے اپنے گھر میں ہی دوست نے قتل کر دیا۔ پولیس نے اس کی لاش برآمد کی۔ یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ کی پانی ہاٹی میونسپلٹی کا ہے۔
پانی ہاٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 2 کے سکھ چر ڈاکٹر گوپال چیٹر جی روڈ علاقے کے رہنے والے بابو گھوش تھے۔ پیشے سے پینٹر بابو کے اہل خانہ کے مطابق، وہ اکثر اپنے دوست آشیش بندیوپادھیائے کو گھر بلا کر شراب نوشی کیا کرتے تھے۔ پیر کی رات بھی ایسا ہی ہوا، لیکن اس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔
پڑوسیوں کا الزام ہے کہ شراب نوشی کے دوران دونوں دوست اکثر جھگڑا کرتے تھے۔ ان کے درمیان جھگڑا روز کا معمول بن چکا تھا۔ سبھی لوگ ان کی چیخ پکار سنتے تھے۔ پیر کی رات بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، لیکن اس بار بات صرف بحث تک محدود نہیں رہی اور دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
الزام ہے کہ اسی دوران آشیش نے بابو کے ساتھ مارپیٹ کی اور بعد میں ہتھوڑے سے اس کے سر پر وار کیا۔ چیخ و پکار سن کر رشتہ دار اور پڑوسی کمرے میں پہنچے، لیکن تب تک نوجوان کی موت ہو چکی تھی۔

دعوتِ شراب پر بلا کر نوجوان نے دوست کو ہتھوڑے سے قتل کر دیا!...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn