Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جوئے کے اڈے پر پولیس کو دیکھتے ہی یکے بعد دیگرے بم دھماکے! اے ایس آئی سمیت کئی افراد زخمی

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

جوئے کے اڈے پر پولیس کو دیکھتے ہی یکے بعد دیگرے بم دھماکے! اے ایس آئی سمیت کئی افراد زخمی
جوئے کے اڈے پر پولیس کو دیکھتے ہی یکے بعد دیگرے بم دھماکے! اے ایس آئی سمیت کئی افراد زخمی — September 14, 2026
جوئے کے اڈے پر پولیس کو دیکھتے ہی یکے بعد دیگرے بم دھماکے! اے ایس آئی سمیت کئی افراد زخمی
جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارنے گئی پولیس پر حملہ کیا گیا۔ مرشدآباد کے سالار کے ایک گاو¿ں میں باقاعدگی سے جوئے کی محفل سجتی تھی۔ خفیہ اطلاع ملنے پر اتوار کی رات سالار تھانے کی ایک ٹیم نے وہاں چھاپہ مارا۔ ٹیم کی قیادت اے ایس آئی صادق علی کر رہے تھے۔ الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں کو وہاں پہنچتے دیکھتے ہی جوئے کے اڈے سے بم پھینکنا شروع کر دیا گیا۔ بم کی زد میں آکر صادق علی شدید زخمی ہو گئے۔
اتوار کی دیر رات پولیس کی ٹیم سالار کے خاریرہ گاو¿ں پہنچی تھی۔ رات کی خاموشی کو چیرتے ہوئے شرپسندوں نے اندھا دھند بم پھینکنا شروع کر دیے، جس سے زوردار آوازوں سے پورا گاو¿ں دہل اٹھا۔ اے ایس آئی کے علاوہ کئی دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ الزام ہے کہ شرپسندوں نے یکے بعد دیگرے کئی بم پھینکے اور فرار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی سالار تھانے سے اضافی پولیس فورس رات ہی میں موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو نکال کر پہلے سالار دیہی اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم صادق علی کی چوٹیں شدید تھیں۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں مرشدآباد میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، جہاں فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔
اس پورے واقعے کے بعد رات سے ہی علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔ صبح بھی صورتحال کشیدہ رہی۔ خاریرہ گاو¿ں میں پولیس فورس اور آر اے ایف تعینات کی گئی ہے۔ تاہم اب تک کسی بھی شرپسند کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ جوئے کے اڈے پر کون لوگ موجود تھے، بم کس نے پھینکے اور بم کہاں سے لائے گئے تھے۔

جوئے کے اڈے پر پولیس کو دیکھتے ہی یکے بعد دیگرے بم دھماکے! اے ایس آئی سمیت کئی افراد زخمی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn