ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحری کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’الگایا‘ نامی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔
پاسداران انقلاب کی نیوی کے بیان کے مطابق ٹکر کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کی کوششیں ناکام رہیں اور بالآخر پورا جہاز شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے میں پیش آیا، جسے عمان نے قابلِ استعمال قرار دیا ہے، جبکہ امریکہ اس راستے کو ’خطرناک‘ اور ’غیر قانونی‘ قرار دے چکا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور اس آبی گزرگاہ کے ذریعے بحری آمدورفت معمول پر نہیں آئی ہے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحری کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’الگایا‘ نامی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments