Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حوثیوں کے سعودی عرب میں فوجی اہداف پر ایک بار پھر حملے

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

حوثیوں کے سعودی عرب میں فوجی اہداف پر ایک بار پھر حملے
حوثیوں کے سعودی عرب میں فوجی اہداف پر ایک بار پھر حملے — September 15, 2026
یمن کے حوثی باغیوں نے پیر کے روز ایک بار پھر سعودی عرب میں فوجی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثیوں کے مطابق حملوں میں درجنوں ڈرونز اور میزائل استعمال کیے گئے۔ حملوں کے بعد سعودی سول ڈیفنس حکام نے یمن کی سرحد کے قریب واقع شہروں خمیس مشیط اور ابہا میں مختصر حفاظتی وارننگ جاری کی۔

حوثی باغیوں نے حالیہ عرصے میں بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں اور آبنائے باب المندب کے اطراف اپنی موجودگی اور کنٹرول کو مزید مضبوط کیا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہونے کے بعد اس متبادل سمندری راستے کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی شہر خمیس مشیط کے ایک رہائشی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انھوں نے ’شدید دھماکوں‘ کی آوازیں سنیں، جن کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور کافی دیر تک شعلے بلند ہوتے رہے۔ ان کے بقول، ’صورتحال اتنی خوفناک تھی کہ ہم پوری رات سو نہیں سکے۔‘

یمن کے حوثی باغیوں نے پیر کے روز ایک بار پھر سعودی عرب میں فوجی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn