Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پوجا سے پہلے بس کرایوں میں اضافے کا مطالبہ مسترد، وزیر ٹرانسپورٹ ارجن سنگھ نے پوجا کے بعد اس پر غور کرنے کا دیا بھروسہ

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

پوجا سے پہلے بس کرایوں میں اضافے کا مطالبہ مسترد، وزیر ٹرانسپورٹ ارجن سنگھ نے پوجا کے بعد اس پر غور کرنے کا دیا بھروسہ
پوجا سے پہلے بس کرایوں میں اضافے کا مطالبہ مسترد، وزیر ٹرانسپورٹ ارجن سنگھ نے پوجا کے بعد اس پر غور کرنے کا دیا بھروسہ — September 15, 2026
آنے والے درگا پوجا کے تہوار سے پہلے نجی بسوں اور منی بسوں کا کرایہ بڑھانے کا پرزور مطالبہ اٹھنے کے باوجود فی الحال کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ پیر کے روز ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ارجن سنگھ کے ساتھ نجی بس مالکان کی ہونے والی اہم میٹنگ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پوجا کے فوراً بعد بس کرایوں پر نظرثانی کے لیے عملی اقدام کرے گا۔ اس میٹنگ میں بس مالکان کے طویل عرصے سے چلے آرہے مالی مسائل، ٹیکس، پولیس کی ہراسانی، گاڑیوں کی ریکوزیشن (حکومت یا انتظامیہ کی طرف سے گاڑیوں کو قبضے میں لینا) اور پرانی کمرشل گاڑیوں سے متعلق کئی اہم مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ آخری بار ریاست میں بس اور منی بسوں کے کرایوں میں ۲۰۱۸ میں اضافہ کیا گیا تھا، جب موجودہ وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری محکمہ ٹرانسپورٹ کے وزیر تھے۔ اس کے بعد سے ڈیزل اور دیگر اسپیئر پارٹس کی قیمتوں میں آسمان چھوتی مہنگائی کے باوجود کرائے جوں کے توں بنے ہوئے ہیں۔ بس مالکان کا کہنا ہے کہ مسافر خدمات کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے کرایوں کا از سر نو جائزہ لینا اب انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔
اوڈیشہ کی طرز پر مغربی بنگال میں ماہانہ ٹول ٹیکس پاس نافذ کرنے میں کیا کیا عملی مشکلات ہیں، اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس مالکان سے چھ دن کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ دھولا گڑھ ٹول پلازا کے معاملے میں فی الحال موجودہ صورتحال برقرار رکھی جائے گی، جبکہ مغربی مدنا پور اور مرشدباد سمیت مختلف اضلاع میں ٹول ٹیکس سے جڑی ناانصافیوں اورشکایتوں کو سنجیدگی سے جانچ کر دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر پولیس انتظامیہ یا کوئی محکمہ کسی بس یا کمرشل گاڑی کو ریکوزیشن پر لیتا ہے، تو محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مالکان کو کرایہ اور ان کا خرچہ (خوراکی) ملنا یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سال 2026کے اسمبلی انتخابات اور اس کے بعد جن بسوں یا منی بسوں کو ریکوزیشن پر لیا گیا تھا، ان کے تمام بقایا جات مالکان کو جلد دلانے کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔
پیر کے روز وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کے بعد ’جوائنٹ کونسل آف بس سنڈیکیٹ‘ نے اپنے مطالبات کا ایک تحریری میمورنڈم وزیر کو سونپا۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری تپن بنرجی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہم نے بس کرائے میں اضافے سمیت اپنے تمام مطالبات وزیر کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ جس خلوص اور توجہ سے انہوں نے ہماری باتیں سنی ہیں، اس سے ہمیں کافی حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے ہمیں پوجا کے بعد اس معاملے میں مثبت کارروائی کرنے کا بھروسہ دلایا ہے، اور ہمیں وزیر موصوف کی نیت پر پورا بھروسہ ہے۔"

آنے والے درگا پوجا کے تہوار سے پہلے نجی بسوں اور منی بسوں کا کرایہ بڑھانے کا پرزور مطالبہ اٹھنے کے باوجود فی الحال کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn