بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے گزشتہ روز طلاق کے فیصلے پر مبنی ایک پوسٹ لائیک کی تھی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہو گئی تھی۔ اس پوسٹ کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اداکار ابھیشیک نے اسے ایسے وقت میں لائیک کیا ہے کہ جس دوران اُن میں اور ایشوریہ رائے میں علیحدگی اور طلاق سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔ ابھیشیک کی جانب سے اس پوسٹ کو لائیک کیے جانے کے بعد اب اُن کے والد، بالی ووڈ کے شہنشاہ، امیتابھ بچن نے ایک ٹوئٹ کی ہے جسے ابھیشیک بچن سے جوڑا جا رہا ہے۔ امیتابھ بچن کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’مشکل کام پر واپس آ گیا ہوں، زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی۔‘ انٹرنیٹ صارفین امیتابھ بچن کی اس ٹوئٹ کو بیٹے کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جہاں ابھیشیک نے طلاق جیسے فیصلے کو مشکل قرار دیا تھا وہیں اب اُن کے والد نے بیٹے کے اس پوسٹ کو لائیک کرنے کا جواب دیتے ہوئے زندگی کو ہی مشکل قرار دے دیا ہے۔
Source: Social Media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
’دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی‘، جیف بیزوس کی شادی کا دعوت نامہ مذاق بن گیا
’وہ ہندستانی سے زیادہ پاکستانی معلوم ہوتے ہیں‘‘، کنگنا رناوت نےنیو یارک کے ممکنہ پہلے مسلم میئر کی مذہبی شناخت پر اٹھائے سوال
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل