Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

جنتر منتر احتجاج میں راتوں رات مشہور ہونیوالے نوجوان کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے

جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے دوران ایک ریل سے راتوں رات شہرت پانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابیھنو بشٹ کے اسٹائل کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے۔ امتحانی بےضابطگیوں اور پیپر لیک ہونے کے معاملے پر کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ لیکر جنتر منتر پر احتجاج شروع کیا تھا، جس میں نوجونواں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی، جس کے بعد بھارتی وزیر تعلیم نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا اور یوں یہ احتجاج اختتام کو پہنچا۔ اس احتجاج میں ایک بھارتی نوجوان ابھینو بشٹ کی انسٹاگرام ریل کافی وائرل ہوئی تھی، جس نے اسے سوشل میڈیا پر ایک نئی پہچان دی، جس کے بعد بھارتی اداکار انوپم کھیر نے بھی اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ نوجوان کے انداز میں ایک ریل بنا کر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ ابھینو بشٹ کے مطابق وہ احتجاج میں صرف تفریح حاصل کرنے کیلئے شریک ہوا تھا، مگر مجھے ہرگز توقع نہیں تھی کہ احتجاج کے مقام پر بنائی گئی اس کی تفریحی ریلز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائیں گی۔ نوجوان نے بتایا کہ میری وائرل ویڈیوز کے بعد انسٹاگرام پر میرے فالوورز کی تعداد تقریباً 5 ہزار سے بڑھ کر 9 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ ابھینو بشٹ کا کہنا تھا کہ جنتر منتر سے شیئر کیا گیا میرا منفرد اور دلچسپ مواد لوگوں کو بےحد پسند آیا، جس نے میرے سوشل میڈیا کریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

10 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

11 months ago

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments