Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ممکن نہیں کہ مصنوعی ذہانت ملازمتوں کو ختم کر دے: ماہرِ معاشیات اسٹیو ہینکے

ممکن نہیں کہ مصنوعی ذہانت ملازمتوں کو ختم کر دے: ماہرِ معاشیات اسٹیو ہینکے

معروف ماہرِ معاشیات اسٹیو ہینکے نے اس خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت جَلد ہی لاکھوں ملازمتیں ختم کر دے گی۔ اسٹیو ہینکے نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو بڑے پیمانے پر چلانے کے لیے پانی، بجلی اور مہنگے ڈیٹا مراکز سمیت بھاری سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے، اس لیے یہ انسانی افرادی قوت کا سستا متبادل نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیاں اسی وقت ملازمین کو تبدیل کریں گی جب مصنوعی ذہانت کی لاگت انسانوں کو تنخواہیں دینے سے کم ہو گی لیکن موجودہ حالات میں ایسا نہیں ہو سکتا۔ اسٹیو ہینکے کے مطابق مائیکرو سافٹ، الفا بیٹ، ایمیزون اور میٹا نے رواں سال تقریباً 700 ارب ڈالرز کے سرمایہ جاتی اخراجات کا اعلان کیا ہے جو 2027ء تک بڑھ کر 1 کھرب ڈالرز تک پہنچ سکتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا بنیادی ڈھانچہ انتہائی مہنگا ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کو ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیے جانے والا اور ممکنہ طور پر خطرناک قرار دیے گئے نظریے کو رَد کرتے ہوئے کہا کہ اگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے ترقیاتی اہداف حاصل نہ کر سکیں تو مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سُست پڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب ایلون مسک کا مؤقف ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی لاگت تقریباً صفر ہو جائے گی، اسی لیے انہوں نے یہاں تک کہا ہے کہ لوگوں کو ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت سے ممکنہ بے روزگاری کے حل کے طور پر حکومتی سطح پر عالمگیر بنیادی آمدن کی تجویز بھی دی ہے۔ تاہم مالیاتی ماہرین نے ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق رائے سے اختلاف کیا ہے۔ ادھر سرمایہ کار مارک کیوبن اور مائیکل بری بھی مصنوعی ذہانت پر غیر معمولی اخراجات اور این ویڈیا پر بڑھتے ہوئے انحصار کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments