نوئیڈا: اتر پردیش میں نوئیڈا میں جی ایس ٹی محکمہ کے ڈپٹی کمشنر سنجے سنگھ کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 59 سال کے سنجے سنگھ نے اچانک اپنی ہی سوسائٹی کی 15ویں منزل سے کود کر اپنی جان دے دی۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔ خودکشی کا یہ معاملہ تھانہ سیکٹر 113 علاقے کے سیکٹر 75 واقع اپیکس اینٹینا سوسائٹی میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنجے سنگھ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی صبح 11 بجے اطلاع ملی کہ ایپکس اینٹینا سوسائٹی میں سنجے سنگھ نے 15ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ 15ویں منزل میں جہاں سے کودے، وہاں پر ٹیرس گارڈن ہے۔ واقعہ کے وقت گھر پر ان کی اہلیہ موجود تھیں اور دونوں بیٹے گھر سے باہر تھے۔ پولیس نے موقع پر فارینسک ٹیم بلا کر جانچ کی۔ پنچ نامہ بھر کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد خاندان والوں کو سونپ دیا گیا۔ ادھر سنجے سنگھ کی اہلیہ اپرنا نے اپنے شوہر کی خودکشی واقعہ کے بعد ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کینسر سے متاثر تھے لیکن آخری اسٹیج پر نہیں تھے۔ انہوں نے اپنے علاوہ سسر سمیت دو دیگر لوگوں کا کینسر کا علاج کرایا تھا۔ اپرنا نے اپنے شوہر کی موت کے لیے کام کے دباؤ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اپرنا سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ سنجے سنگھ پر کام کا بہت زیادہ دباؤ تھا۔ انہیں ایک اضافی چارج بھی دیا گیا تھا، جس سے وہ اور بھی زیادہ پریشان رہنے لگے تھے۔ اپرنا سنگھ نے صاف طور پر کہا کہ جو بھی تھا اس بیچ کہیں نہ کہیں ان کا ایک دماغی دباؤ تھا۔ شاید اس کو ہمارے محکمہ کے لوگ سمجھ پائیں گے۔ اپرنا نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی ڈر نہیں تھا کہ ان کو کچھ ہونے والا ہے۔ یہ جو چیزیں ہوئیں یہ بالکل بھی عام نہیں تھیں۔ کہیں نہ کہیں وہ آپ کو یہ جو سسٹم ہے، وہ اس سسٹم کے شکار ہوئے ہیں۔ اگر اس بات کا کوئی جواب دینے کو تیار ہے تو مجھ سے بات کر سکتا ہے۔
Source: social media
’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ
مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی نگرانی پولیس کی ذمہ داری: فڈنویس
ڈی ایم کے ممبران پارلیمنٹ نے قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سےوزیرتعلیم کے تبصرے پر احتجاج کیا
مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار
سنبھل جامع مسجد کی بیرونی دیواروں پر رنگ و روغن کی اجازت، الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے احتجاج کا اعلان کر دیا
شروعاتی تیزی کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ، سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں
”نماز کے لئے ساڑھے بجے سے 2 بجے تک ہولی پر لگے روک“، دربھنگہ میئر انجم آرا نے کیا بڑا مطالبہ
تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار
بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
وزیراعظم نریندرمودی فرانس اور امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ
وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال
کرناٹک ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے نکاح، طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیار پر سوال اٹھایا