National

کلکٹریٹ مسجد معاملے میں سہارنپور ضلع انتظامیہ کرے گا جانچ

کلکٹریٹ مسجد معاملے میں سہارنپور ضلع انتظامیہ کرے گا جانچ

سہارنپور:10فروری:سہارنپورکلکٹریٹ احاطے میں واقع پرانی مسجد مسجد سے جڑے بھی حقائق کی جانچ کی جائے گی۔ ڈی ایم منیش بنسل نے پیر کو بتایا کہ انہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اسپیشل سکریٹری آشوتوش موہن اگرہوتری کا خط موصول ہوا ہے۔ انہوں نے اے ڈی ایم انتظامیہ ڈاکٹر ارچنا دویدی سے اس مسجد سے جڑے سبھی حقائق کی گہرائی سے جانچ کرنے اور دستاویزات کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ منیش نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کرائیں گے۔ اور اس کی بنیا دپر ہی آگے کا فیصلہ ہوگا۔ جانچ رپورٹ آنے پر ہی وہ یہ کہہ پائیں گے کہ یہ مسجد قانونی ہے یا غیر قانونی۔ اگر یہ مسجد غیر قانونی پائی جاتی ہے تو اس حالت میں وہ ضروری کاروائی کرائیں گے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments