وزیراعظم نریندر مودی فرانس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ، روانگی سے قبل انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ صدر میکرون کی دعوت پر میں 10 سے 12 فروری تک فرانس کا دورہ کروں گا ۔ پیرس میں ، میں اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کرنے کا منتظر ہوں ، جو عالمی رہنماؤں اور عالمی ٹیک سی ای اوز کا ایک اجتماع ہے ، جہاں ہم اختراع اور وسیع تر عوامی بھلائی کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے باہمی تعاون کے نقطہ نظر پر ایک جامع ، محفوظ اور قابل اعتماد انداز میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ میرے دورے کا دو فریقی حصہ، میرے دوست صدر میکرون کے ساتھ ہند-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے 2047 ہورائزن روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا ۔ ہم فرانس میں پہلے ہندوستانی قونصل خانے کا افتتاح کرنے کے لیے تاریخی فرانسیسی شہر مارسیل کا بھی سفر کریں گے اور بین الاقوامی تھرمونیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر پروجیکٹ کا بھی دورہ کریں گے ، جس میں ہندوستان عالمی بھلائی کے لیے توانائی کو بروئے کار لانے کی خاطر فرانس سمیت شراکت دار ممالک کے کنسورشیم کا رکن ہے ۔ میں مزارگیوس جنگی قبرستان میں، پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہندستانی فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فرانس سے میں ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گا ۔ میں اپنے دوست صدر ٹرمپ سے ملاقات کا منتظر ہوں ۔ اگرچہ جنوری میں ان کی تاریخی انتخابی جیت اور حلف برداری کے بعد یہ ہماری پہلی ملاقات ہوگی ، لیکن مجھے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر میں ان کی پہلی میعاد میں مل کر کام کرنے کی حرارت بخش یادیں تازہ ہیں۔یہ دورہ ان کی پہلی میعاد میں ہمارے تعاون کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے اور ٹیکنالوجی ، تجارت ، دفاع ، توانائی اور سپلائی چین پائیداری کے شعبوں سمیت ہماری شراکت داری کو مزید بلند اور گہرا کرنے کے لیے ایک ایجنڈا تیار کرنے کا موقع ہوگا ۔ ہم اپنے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے مل کر کام کریں گے اور دنیا کے بہتر مستقبل کی تشکیل کریں گے ۔
Source: social media
’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ
مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی نگرانی پولیس کی ذمہ داری: فڈنویس
ڈی ایم کے ممبران پارلیمنٹ نے قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سےوزیرتعلیم کے تبصرے پر احتجاج کیا
مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار
سنبھل جامع مسجد کی بیرونی دیواروں پر رنگ و روغن کی اجازت، الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے احتجاج کا اعلان کر دیا
شروعاتی تیزی کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ، سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں
”نماز کے لئے ساڑھے بجے سے 2 بجے تک ہولی پر لگے روک“، دربھنگہ میئر انجم آرا نے کیا بڑا مطالبہ
تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار
بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
وزیراعظم نریندرمودی فرانس اور امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ
وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال
کرناٹک ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے نکاح، طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیار پر سوال اٹھایا