اندور ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کی جیت کے جشن کے موقع پر مدھیہ پردیش کے مہو میں ہوئی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 12 مسلمان ہیں۔ درج کی گئی ایف آرز میں سے ایک میں شکایت کنندہ نے کئی لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی رات کو ہونے والی یہ فرقہ وارانہ جھڑپ منصوبہ بند تھی۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں پانچ فرسٹ انفارمیشن رپورٹس درج کی گئی ہیں۔ پہلی ایف آئی آر زخمی ہونے والے چار افراد کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جب کہ دوسری ایک تاجر کی طرف سے جس کی دکان کو جلا دیا گیا تھا، تیسری ان دو افراد کی طرف سے جن کی موٹرسائکلیں جلا دی گئی تھیں اور چوتھی مسلم کمیونٹی کے افراد کی طرف سے درج کرائی گئی ہے۔ اے این آئی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے ایک ایف آئی آر میں 17 افراد کا نام بھی درج ہے۔ دی پرنٹ کی خبر کے مطابق جس مسجد کے باہر پٹاخے پھوڑے جانے کے بعد ہنگامہ شروع ہوا تھا، اس مسجد کے امام مولانا زبیر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے مسجد کے اندر پٹاخے پھینکے تھے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہتیکا وسل نے اے این آئی کو بتایا کہ علاقے میں صورت حال ’’پرامن اور معمول پر‘‘ ہے۔ اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن مناتے ہوئے کچھ لوگوں نے مسجد کے سامنے پٹاخے پھوڑے اور کچھ لوگوں نے جیت کے جشن میں نکالے گئے جلوس پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔ ان جھڑپوں میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے تشدد اور آتش زنی کو روکنے کے لیے دونوں گروپس پر آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔
Source: social media
’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ
مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی نگرانی پولیس کی ذمہ داری: فڈنویس
ڈی ایم کے ممبران پارلیمنٹ نے قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سےوزیرتعلیم کے تبصرے پر احتجاج کیا
مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار
سنبھل جامع مسجد کی بیرونی دیواروں پر رنگ و روغن کی اجازت، الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے احتجاج کا اعلان کر دیا
شروعاتی تیزی کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ، سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں
”نماز کے لئے ساڑھے بجے سے 2 بجے تک ہولی پر لگے روک“، دربھنگہ میئر انجم آرا نے کیا بڑا مطالبہ
تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار
بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
وزیراعظم نریندرمودی فرانس اور امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ
وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال
کرناٹک ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے نکاح، طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیار پر سوال اٹھایا