National

بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت

بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت

آرہ، 12 مارچ : بہار میں ضلع بھوجپور کے بیہیا تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنے چار بچوں کے ساتھ زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں تین بچوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر بیمار ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ بیلونیا گاؤں کے باشندے اروند کمار نے منگل کی رات اپنے چار بچوں کے ساتھ زہر کھا لیا، جس کے نتیجے میں تین بچوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت نندنی کماری (13)، پلک کماری (5) اور ٹونی کمار (07) کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اروند کمار اور ان کا بیٹا آدرش کمار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اروند اپنی بیوی کی موت کے بعد ذہنی دباؤ میں تھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments