National

وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال

وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل پر6 ماہ تک بات کی گئی اور سبھی ممبران سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام اہم تنظیموں سے بھی بات کی گئی اور سبھی سے مشورے طلب کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط ہے۔ یوپی کے ڈومریا گنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کواسی پارلیمنٹ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون کوئی نیا قانون نہیں ہے، لیکن اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ غلط برتاؤکررہے ہیں اورغلط طریقے سے اس کی تشریح کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون میں ترمیم سے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا جائے گا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments